Bharat Express DD Free Dish

PM Modi In Bihar

پی ایم مودی نے یاد دلایا کہ گیا جیسے شہر ‘‘لالٹین راج’’  میں اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ ہزاروں دیہات ایسے تھے، جہاں بجلی کے کھمبے تک نہیں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا:"نہ تعلیم تھی، نہ روزگار۔ بہار کی کئی نسلیں ریاست چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔"

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، "آج پی ایم یہاں سے ریاست بھر میں بجلی، سڑک اور شہری ترقی سے جڑی 14 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، دو ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھا رہے ہیں۔ ان سب کی لاگت 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد ہے، ان تمام سے بہار کو بہت فائدہ پہنچے گا۔"

موتیہاری میں وزیر اعظم مودی عوامی جلسہ گاہ پر کھلی گاڑی میں عوام سے خیرمقدم قبول کرتے نظر آئے۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی دوپہر تقریباً 3 بجے درگا پور میں 5000 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ریاست کے لوگ نئی وندے بھارت ٹرین کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ ٹرین کے لوکو پائلٹ جینت کمار سنہا نے ٹرین کو اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کو جوڑنے والا ایک اہم لنک قرار دیا۔

مرہاورا میں واقع ریل انجن فیکٹری نے اب تک ہندوستانی ریلوے کو 700 سے زیادہ انجن دیے ہیں۔ اس فیکٹری نے افریقی ممالک کے لیے 143 ریل انجنوں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

2020 کے اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن نے سیوان میں چھ اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کیا تھا، جب کہ بی جے پی صرف دو سیٹیں جیت سکی تھی اور جے ڈی یو کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ آر جے ڈی نے تین، سی پی آئی ایم ایل نے دو اور کانگریس نے ایک سیٹ جیتی۔

پی ایم مودی کا بہار کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ 29-30 مئی کو بہار آئے اور عالمی معیار کے پٹنہ ٹرمینل کا افتتاح کیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جمعہ کو پٹنہ ہوائی اڈے پر چودہ سالہ کرکٹر ویبھو سوریاونشی اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔

قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوام سے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج پیش کرنے میں شامل ہوں۔