وزیر اعظم نریندر مودی۔
وزیراعظم نریندرمودی آج بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی دونوں ریاستوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان کے اس دورے سے ریاستوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ بہار کی ترقی کے سفر میں 18 جولائی کا دن تاریخی ہونے والا ہے۔
“آج کا دن تاریخی ہونے والا ہے” – وزیراعظم مودی
बिहार की विकास यात्रा में कल 18 जुलाई का दिन ऐतिहासिक होने वाला है। सुबह करीब 11.30 बजे मोतिहारी में कनेक्टिविटी, IT और स्टार्टअप से जुड़े राज्य के कई प्रोजेक्ट के उद्घाटन-शिलान्यास का सौभाग्य मिलेगा। इससे यहां के लोगों के लिए अवसरों के अनेक द्वार खुलेंगे।…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2025
وزیراعظم نریندرمودی نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہار کے اپنے دورے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے سفر میں آج کا دن تاریخی بننے والا ہے۔ صبح تقریباً 11:30 بجے موتیہاری میں کنیکٹیویٹی، آئی ٹی، اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ریاست کے کئی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے یہاں کے عوام کے لیے مواقع کے کئی دروازے کھلیں گے۔
اسی کے ساتھ وزیراعظم مودی جمعہ کو بہار کے مختلف مقامات سے لکھنؤ اور دہلی کے لیے چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔
پی ایم مودی کے دورے اور اعلانات کے حوالے سے ڈی ڈی یو ڈویژن کے کمرشل مینیجر اور عوامی رابطہ افسر وشوناتھ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو موتیہاری سے چار امرت بھارت ٹرینوں کو روانہ کریں گے، جن میں سے دو ٹرینیں ڈی ڈی یو ڈویژن سے گزریں گی۔ پہلی ٹرین راجندر نگر سے نئی دہلی امرت بھارت ایکسپریس اور دوسری مالدہ ٹاؤن سے گومتی نگر (لکھنؤ) امرت بھارت ایکسپریس ہے۔ راجندر نگر سے نئی دہلی امرت بھارت ایکسپریس جمعہ کو 15:40 بجے ڈی ڈی یو اسٹیشن پہنچے گی اور 15:50 بجے روانہ ہوگی۔
Looking forward to being among the people of West Bengal tomorrow, 18th July. At a programme in Durgapur, will lay the foundation stones for various works and also inaugurate projects worth over Rs. 5000 crore. The projects cover sectors like oil and gas, power, railways, roads.…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2025
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالدہ ٹاؤن سے گومتی نگر جانے والی امرت بھارت ایکسپریس کو بھا گلپور سے چلائی جائے گی۔ ان دونوں ٹرینوں کے چلنے سے ہزاروں مسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ امرت بھارت ایکسپریس کے کوچز جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔
بہار میں پہلا پروگرام، بنگال میں دوپہر تقریباً تین بجے…
وزیراعظم کے دفتر (PMO) نے بتایا ہے کہ موتیہاری، بہار میں پہلے پروگرام کے بعد وزیراعظم نریندرمودی مغربی بنگال جائیں گے، جہاں وہ دوپہر تقریباً 3 بجے درگا پور میں 5000 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی درگا پور میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


