مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)
آپریشن سندور کے بعد مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اپنے پہلے دوروزہ دورہ پرجموں وکشمیر پہنچے ہیں۔ یہاں انہوں نے جمعرات کی رات ایک ہائی لیول میٹنگ کی اورافسران کوہدایت دی اورپاکستانی گولہ باری میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کوتقرری خط بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے ہردہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ دہشت گردانہ حملے کا جواب دینا ہماری پالیسی ہے۔
وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ پاکستان نے شہری مقامات، مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا۔ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کے اہل خانہ کو تقرری خط دیئے گئے ہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ جموں وکشمیر حکومت، مرکزی حکومت اور ملک کے جذبات آپ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ معاوضہ، سرکاری نوکری، اس سے آپ کی زندگی میں ہوئے نقصان کی تلافی نہیں کرسکتیں۔ آپ کے خاندان کوجو نقصان پہنچا ہے، اس میں پورا ملک چٹان کی طرح آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
#WATCH | Poonch | Union Home Minister Amit Shah says, “We have sent a message that India will not tolerate any attack on innocent civilians, Indian Armed Forces and every attack will be responded to with more precision and accuracy” pic.twitter.com/fhyBVzASOb
— ANI (@ANI) May 30, 2025
پاکستان کو امت شاہ نے دیا سخت پیغام
وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ پاکستان نے نہتھے لوگوں پرگولی چلائی ہے۔ ہماری فوج ہرچیز کا جواب دینے میں اہل ہے۔ انہوں نے کہ اکہ جموں وکشمیر کی ترقی تیز رفتاری سے جاری رہے گا۔ ہمارے حملے میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہم نے شہریوں کو نشانہ بنایا ہی نہیں تھا۔ ہم نے درست حملوں سے دہشت گردانہ ٹھکوں اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ پہلگام میں بے قصور سیاحوں پر جو حملہ ہوا اور جیسا وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہر دہشت گردانہ حملے کا جواب سختی سے دیا جائے گا۔ اسی پالیسی کے تحت ہم نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں جو دہشت گردانہ اڈے تھے، ان کا خاتمہ کیا۔
#WATCH | Poonch | Union Home Minister Amit Shah says, “Pakistan targeted the civilian areas in J&K and Poonch suffered the most damage. For the first time, firing was done on Poonch post independence…The entire world is condemning the attack by Pakistan…The Indian Armed… pic.twitter.com/HlVMs6WRrq
— ANI (@ANI) May 30, 2025
جموں وکشمیر کی ترقی جاری رہے گی: امت شاہ
وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ کسی بھی دہشت گردانہ حادثات کو ہندوستان برداشت نہیں کرے گا اور اس سے بھی زیادہ درست جواب دیا جائے گا۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ جس رفتارسے 2014 سے لے کراب تک جموں وکشمیرمیں جو ترقی ہوتی رہی ہے اسی رفتار سے ترقی ہوتی رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



