ایس ٹی ایف اور دہلی اسپیشل سیل کے مشترکہ انکاؤنٹر میں مارا گیا بدنام زمانہ بدمعاش
نوئیڈا: اتر پردیش ایس ٹی ایف (نوئیڈا یونٹ) اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی مشترکہ ٹیم نے بدھ کی دیر رات ہاپوڑ ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک بدنام زمانہ بدمعاش سے تصادم ہوا، جس میں بدمعاش شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مہلوک بدمعاش کا نام ہے نوین کمار
مہلوک بدمعاش کی شناخت نوین کمار (ولد سیوا رام، ساکن لونی، غازی آباد) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوین قتل اور مکوکا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جو دہلی پولیس اسٹیشن کے فرش بازار علاقہ میں درج ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کا سرگرم رکن تھا اور گینگ کے شارپ شوٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔
ہاشم بابا کے ساتھ مل کر جرائم کرتا تھا نوین
نوین اکثر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی اور بدنام زمانہ بدمعاش ہاشم بابا کے ساتھ مل کر جرائم کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق نوین کے خلاف دہلی اور اتر پردیش میں قتل، اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی اور مکوکا جیسے تقریباً 20 سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ اسے دہلی کی عدالتوں نے دو مقدمات میں سزا بھی سنائی ہے۔
نوین کی جگہ کی ملی تھی خفیہ اطلاع
ایس ٹی ایف اور اسپیشل سیل کو نوین کی جگہ کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کرنے کی کارروائی کی گئی۔ لیکن خود کو گھیرے میں دیکھ کر اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں نوین زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش میں مصروف ایس ٹی ایف
اس انکاؤنٹر کے بعد پولیس حکام نے اسے لارنس بشنوئی گینگ کے نیٹ ورک کو توڑنے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ ایس ٹی ایف اور دہلی اسپیشل سیل اب گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

