ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
Elon Musk News: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت میں بطور خصوصی سرکاری ملازم (SGE) ان کی 130 دن کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکومتی اخراجات کم کرنے کے دیئے گئے موقع کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) مشن وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔
As my scheduled time as a Special Government Employee comes to an end, I would like to thank President @realDonaldTrump for the opportunity to reduce wasteful spending.
The @DOGE mission will only strengthen over time as it becomes a way of life throughout the government.
— Elon Musk (@elonmusk) May 29, 2025
ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی ایک انتظامی اینوویشن تھا، جس میں مسک کو سرکاری اخراجات میں کمی اور کارکردگی بڑھانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اس مہم کے ذریعے غیر ضروری سرکاری اخراجات کی نشاندہی کی گئی۔ غیر ملکی امداد اور عوامی نشریات پر اخراجات کم کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ NPR، PBS اور غیر ملکی امدادی پروگراموں میں 9.4 بلین ڈالر کی کٹوتی کی تجویز دی گئی۔ یہ قدم حکومتی اصلاحات اور فضول خرچی کو ختم کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا ہے۔
ایلون مسک نے کی ٹرمپ کی تنقید
ایلون مسک کا ہٹنا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انہوں نے ٹرمپ کے ’بِگ اینڈ بیوٹیفل بل‘ پر تنقید کی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بگ ایند بیوٹیفل بل میں ملٹی ٹریلین ڈالر کے ٹیکس میں چھوٹ، دفاعی اخراجات میں زبردست اضافہ اور امیگریشن کنٹرول کے اقدامات سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔ اس بارے میں مسک نے کہا کہ یہ بل DOGE کے کام کو کمزور کرتا ہے۔ اس سے خسارہ بڑھ سکتا ہے۔ اس پر ٹرمپ نے اوول آفس میں کہا تھا کہ میں اس کے کچھ حصوں سے خوش نہیں ہوں، لیکن ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
کانگریس اور سینیٹ میں بھی رائے مخلتف
مسک کے اس بیان کی بعض ریپبلکن لیڈران نے بھی حمایت کی۔ سینیٹر رون جانسن (وسکونسن) نے کہا کہ مجھے ایلون کی حوصلہ شکنی پر ہمدردی ہے۔ حالانکہ، صدر پر دباؤ ڈالنا کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔ ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں بل کو کم سے کم تبدیل کیا جائے، تاکہ توازن برقرار رہے۔
ایلون مسک کی نجی شعبے میں واپسی
حکومتی عہدہ چھوڑتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ اب میں مکمل طور پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے لیے وقف ہوں۔ میں اپنے سیاسی اخراجات کو بھی کم کروں گا، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ان کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہو کر اپنی کمپنیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



