شاہی امام سید احمد بخاری۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: دہلی کی تاریخی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیں پرائیویٹ اسپتال اپولو میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ان کے پوتے سید اریب بخاری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ اریب بخاری نے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لوگوں سے اپنے دادا سید احمد بخاری کی صحت کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو میں اریب بخاری نے کہا، ”میرے دادا، شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت کچھ خراب ہوگئی ہے۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ سبھی سے گزارش ہے کہ ان کے جلد ٹھیک ہونے کے لئے دعا کریں۔“ ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر نیک خواہشات اور دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ امام بخاری کی فیملی کے ذرائع کے مطابق، انہیں ایک انفکشن ہوا ہے، جس کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
View this post on Instagram
کچھ وقت پہلے بھی خراب ہوئی تھی طبیعت
یہ پہلی بار نہں ہے جب سید احمد بخاری کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ کچھ ماہ پہلے بھی انہیں صحت سے متعلق پریشانیاں ہوئی تھیں، جس کے سبب ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی انہیں کچھ دن اسپتال میں داخل رہنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مستقل طورپر علاج اور صحت جانچ کروا رہے تھے۔ سید احمد بخاری ملک کے اہم مسلم مذہبی رہنماوں میں سے ایک ہیں اوران کا سماجی اورسیاسی حلقوں میں زبردست اثررہا ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کے طور پر وہ لمبے وقت سے خدمات دے رہے ہیں۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبرسے ان کے مداحوں اورکمیونٹی میں تشویش کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
