Bharat Express DD Free Dish

IPL 2025: رشبھ پنت کی سنچری پر بھاری پڑگئی جتیش شرما کی طوفانی اننگ، آرسی بی نےدلچسپ مقابلے میں لکھنو کو ہرایا

آئی پی ایل 2025 میں 27  مئی کو لکھنو سپرجائنٹس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ ہوا۔ آرسی بی نے لکھنوکے 227/3 رنوں کے جواب میں 230/4 بناکرمیچ جیت لیا۔ یہ آئی پی ایل تاریخ میں سب سے بڑے رنوں کا ہدف کوحاصل کرنے کا تیسرا موقع تھا۔ اس کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے آئی پی ایل کے اہم مقابلے میں لکھنو سپر جائنٹس کو ہرا دیا۔

آئی پی ایل 2025 کے آخری لیگ میچ میں منگل کو رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) نے لکھنو سپرجائنٹس (ایس ایس جی) کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ لکھنو کے اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان رشبھ پنت نے لکھنو کی طرف سے ناٹ آوٹ 118 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے۔ آرسی بی کی طرف سے کپتان جتیش شرما نے آخر میں 33 گیندوں پر 85 رن بنا کرمیچ کا رخ پلٹ دیا۔ انہوں نے 6 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ آرسی بی نے لکھنو کے 227/3 رنوں کے جواب میں 230/4 بناکر میچ جیت لیا۔ یہ آئی پی ایل تاریخ میں سب سے بڑے رنوں کا ہدف کو حاصل کرنے کا تیسرا موقع تھا۔ اس کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ 228 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری آرسی بی نے تیز شروعات کی۔

سلامی بلے باز فلپ سالٹ نے 30 رن اور وراٹ کوہلی نے 54 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔ حالانکہ درمیان میں ایل ایس جی نے واپسی کی اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب رجت پاٹیدار (14) اور لیام لیونگسٹون (0) کو جلدی پویلین کا راستہ دکھایا۔ لیکن مینک اگروال اور جتیش شرما کی ناٹ آوٹ طوفانی اننگ والی شراکت نے آرسی بی کو جیت دلائی۔ مینک اگروال نے 23 گیندوں میں 41 رن اور جتیش شرما نے 33 گیندوں میں 85 رن بنائے۔ لکھنو سپرجائنٹس کی طرف سے ویلین اروک نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ آکاش مہاراج سنگھ اور اویش خان کو ایک ایک کامیابی ملی۔

اس سے پہلے ٹاس ہارکربلے بازی کرنے اتری لکھنو سپرجائنٹس نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹ کے نقصان پر 227 رن بنائے تھے۔ ٹیم کی طرف سے مشیل مارش اور میتھیو بریٹزکے نے بلے بازی اننگ کی شروعات کی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا بریٹزکے (14) کے طور پر لگا، جنہیں نوان تشارا نے بولڈ کیا۔ وہیں مشیل مارش نے 181.08 کی اسٹرائیک ریٹ سے 37 گیندوں پر67  رنوں کی تیزشروعات دلائی۔ تیسرے نمبرپرکپتان رشبھ پنت ناٹ آوٹ رہ کرسنچری بنائی۔ انہوں نے 61 گیندوں میں ناٹ آوٹ 118 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 11 چوکے اور 8 شاندار چھکے لگائے۔ وہیں، نکولس پورن (13) اور عبدالصمد (1) رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ وہیں، آرسی بی کی طرف سے نوان تشارا، بھونیشور کمار اور روماریو شیفرڈ کو ایک ایک کامیابی ملی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read