Bharat Express DD Free Dish

Government jobs to victims of 1984 riots: طویل انتظار کے بعد اب پوری ہوئیں امیدیں، دہلی کی وزیر اعلیٰ نے 1984 کے فسادات کے متاثرین کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں

دہلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متاثرہ خاندانوں کو 40 سال بعد انصاف ملا ہے۔ سی ایم ریکھا گپتا نے 89 لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے سونپے۔

دہلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے آج کا دن ایک تاریخی دن تھا۔ 40 سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر ان خاندانوں کو انصاف کی کرن مل گئی۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 89 ضرورت مندوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے سونپے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اس تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھایا ہے، جو اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا تھا۔

متاثرہ خاندانوں کی تیسری نسل کے لیے نوکریاں

ماحولیات اور جنگلات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ اتنے سالوں کے بعد جب تقرری نامے موصول ہوئے، متاثرہ خاندانوں کی تیسری نسل ملازمتوں کے لیے اہل ہو چکی تھی۔ حکومت نے تمام رسمی کارروائیوں کو آسان بنا دیا ہے تاکہ اہل امیدوار آسانی سے ملازمت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 125 لوگوں کو تقرری نامے دیے جانے تھے، جن میں سے 89 کوآج تقرری نامے سونپ دئیے گئے ہیں، باقی کو عمل مکمل ہونے کے بعد جلد ہی دیا جائے گا۔

دیگر کمیونٹیز کے لیے بھی ریلیف پہل: سی ایم

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے کشمیری پناہ گزینوں کے لیے امدادی اقدام شروع کیا ہے اور جمہوریت کےلیے لڑنے والے سپاہیوں کو پنشن فراہم کرنے کے منصوبے پر  کام جاری کیا۔ اس فیصلے سے 1984 کے فسادات سے متاثرہ خاندانوں میں نئی ​​امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

آج بھی ان متاثرہ خاندانوں کی آنکھوں میں اس درد کے آنسو نظر آتے ہیں لیکن حکومت کے اس قدم سے ان کی زندگیوں میں ایک نئی شروعات ہوئی ہے اور نظام پر ان کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ اس قدم سے نہ صرف متاثرین کو راحت ملے گی بلکہ اس فیصلے کو کئی دہائیوں سے جاری ناانصافی کا ازالہ کرنے کی سمت  ایک اہم قدم مانا جارہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read