Indian Army Recruitment: بھارتی فوج میں غیر شادی شدہ مردوں کے لیے 70 آسامیوں پر بھرتی، 20 اگست تک درخواست کا موقع، ایس ایس بی انٹرویو، میڈیکل ٹیسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا انتخاب
درخواست دینے والے امیدوار کے پاس کسی تسلیم شدہ ادارے یا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری یا اس کے مساوی تسلیم شدہ تعلیمی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کی عمر کم از کم 19 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال ہونی چاہیے۔ عمر کا تعین یکم جنوری 2027 کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Ram Mandir Trust CEO Post: رام مندر ٹرسٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے نکالا اشتہار، عہدے کے لیے 18 جولائی تک درخواستیں مطلوب، امیدوار کا ہندو ہونا لازمی شرط
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کم از کم گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ عمر کی حد 50 سے 70 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کسی بڑے سرکاری ادارے، عوامی تنظیم، کمپنی یا محکمے میں کم از کم 20 سال کا انتظامی تجربہ بھی لازمی ہوگا۔ ٹرسٹ کے مطابق امیدوار کا فعال طور پر ہندو مذہب پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں پر اچھا عملی عبور بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
AIIMS Delhi: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں اسامیوں کا اعلان، 30 جون تک درخواست دینے کا ہوگا موقع
آن لائن درخواستوں کا عمل 11 جون 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ امیدوار 30 جون 2026 تک ایمس دہلی کے سرکاری پورٹل پر جا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم عمر 18 سے 21 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 25 سے 45 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ ریزرو زمرے کے امیدواروں کو سرکاری قواعد کے مطابق عمر میں رعایت دی جائے گی۔
New recruits to be Karmayogis: وزیراعظم مودی کی نئے سرکاری ملازمین کو ’کرم یوگی‘ بننے کی نصیحت، کہا-’’نوجوان عوامی خدمت کو بنائیں اپنا مشن‘‘
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کو حساسیت، اعلیٰ اخلاقیات اور بہترین طرزِ عمل کے ساتھ انجام دیں اور خود کو ایک مستقل ’’کرم یوگی‘‘ کے طور پر دیکھیں۔ 19ویں روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت کا …
Viksit Bharat Journey: وزیراعظم مودی نے روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقسیم کیے تقررنامے، کہا-’’بھارت کی ٹیکنالوجی اور نوجوانوں سے متاثر ہورہی ہے دنیا‘‘
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ’’وکست بھارت‘‘ کی تعمیر کے سفر میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت روزگار کے نئے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
West Bengal Elections: بنگال کے لیے وزیراعظم مودی کا پانچ اہم روزگار گارنٹیوں کا وعدہ، دیہی روزگار، سرکاری نوکریوں اور خواتین کے لیے بڑے اعلانات
وزیراعظم مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ملیں بند ہو رہی ہیں، دوسری طرف دیسی بم بنانے کے کارخانے چل رہے ہیں، غنڈوں کو روزگار مل رہا ہے اور ٹی ایم سی کا سنڈیکیٹ پھیل رہا ہے۔ یہ ٹی ایم سی کا مہا جنگل راج ہے۔
AIIMS Delhi: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کا سنہری موقع، 8 اپریل سے قبل کریں درخواست
امیدواروں کا انتخاب شارٹ لسٹنگ، انٹرویو اور دستاویزات کی جانچ کے بعد کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو عہدے کے مطابق ماہانہ 28 ہزار سے 56 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی، اس کے علاوہ دیگر الاؤنسز اور سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
Tejashwi Yadav Announces Government Job For Every Bihar household : تیجسوی یادو کا بڑا انتخابی وعدہ: ہر خاندان کو سرکاری نوکری، 20 دنوں میں پاس ہوگا قانون
تیجسوی یادو نے کہا، "ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بہار کے ہر گھر میں سرکاری نوکری ہو۔ ایسے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی جن کا کوئی رکن سرکاری ملازمت میں نہیں ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ہم ایک مضبوط اور شفاف قانون بنائیں گے، جو 20 دنوں کے اندر تیار ہو جائے گا۔"
DSSSB has released vacancies in Urdu Academy Delhi: طویل انتظار کے بعد ڈی ایس ایس ایس بی نے جاری کیں اسامیاں، اردو اکادمی دہلی میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑا موقع
اردو اکادمی میں اسسٹنٹ ایڈیٹر، سب ایڈیٹر، ہیڈ لائبریرین، اسسٹنٹ لائبریرین، چیف اکاؤنٹنٹ، اسٹینوگرافراور جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی اسامیاں شامل ہیں۔ ان تمام اسامیوں کے لیے عمر کی حد بھی متعین کی گئی ہے۔
Government jobs to victims of 1984 riots: طویل انتظار کے بعد اب پوری ہوئیں امیدیں، دہلی کی وزیر اعلیٰ نے 1984 کے فسادات کے متاثرین کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں
دہلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متاثرہ خاندانوں کو 40 سال بعد انصاف ملا ہے۔ سی ایم ریکھا گپتا نے 89 لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے سونپے۔





