جامعہ پریمیئر لیگ 2025 کا انعقاد کیا گیا۔
نئی دہلی: جامعہ پریمیئر لیگ–2025 (چھٹا ایڈیشن) کی اختتامی تقریب وتقسیم انعامات 8 مئی 2025 بروز جمعرات کو نواب منصورعلی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوئی۔ اس اسٹاف ٹورنا منٹ کا اہتمام ڈپارٹمنٹس اینڈ گیمس اسپورٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام 5 اپریل 2025 سے 8 مئی 2025 تک کیا گیا۔ گزشتہ 10 برسوں سے یہ اسٹاف ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد ہوتا آ رہا ہے۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ پروفیسرمظہرآصف مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، جبکہ جامعہ کے مسجل پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی اوروزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کے سیکریٹریٹ سیکورٹی آرگنائزیشن سے ڈپٹی چیف سیکیورٹی آفیسرمختیاراحمد مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے موجود تھے۔
پروفیسر مظہرآصف نے اساتذہ اورملازمین کو جسمانی فٹنس کے لئے ترغیب دی
پروفیسرمظہرآصف نے تمام شریک ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اوردورانِ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کی عمدہ کھیل کی تعریف کی۔ انہوں نے اساتذہ اورملازمین کوجسمانی فٹنس کے لیے کھیلوں میں بھرپورشرکت کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فاتح ٹیم کومبارکباد دی اوررنراپ ٹیم کو جامعہ پریمیئرلیگ–2026 کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسجل پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی نے صحت مند زندگی کے لیے کھیلوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورتمام شرکا اورفاتح ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل تمام تہذیبوں میں انسانی ترقی کا لازمی جزرہے ہیں۔
ڈپارٹمنٹس اینڈ گیمس اسپورٹس کے ڈائریکٹرپروفیسرنفیس احمد نے جامعہ پریمیئر لیگ –2025 کی مختصررپورٹ پیش کی اورٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں ججوں اورکورٹیم کی غیرجانب داری کوسراہا۔ اس ٹورنامنٹ میں تدریسی اورغیرتدریسی (مستقل، کنٹریکٹ اورگیسٹ) اسٹاف نے مختلف فیکلٹیز، سینٹرس اورانتظامی شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دے کرشرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ملازمین کے درمیان صحت مند کام اورزندگی کے توازن کوفروغ دینا تھا جو کہ حکومتِ ہند کی منسٹری آف یوتھ افیئرزاینڈ اسپورٹس کے تحت جاری “فٹ انڈیا مشن” کا ایک حصہ ہے۔
جامعہ پریمیئرلیگ میں 17 ٹیموں نے کی شرکت
جامعہ پریمیئر لیگ کے اس چھٹے ایڈیشن میں کل 17 ٹیموں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ آئیے ان ٹیموں کے نام آپ کو بتاتے ہیں۔ فیکلٹی آف آرکیٹکچر، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف فائن آرٹس، فیکلٹی آف ہیومینیٹیزاینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف لاء، فیکلٹی آف لائف سائنسز، فیکلٹی آف سوشیالوجی، اے جے کے– ایم سی آرسی، یونیورسٹی پولی ٹیکنک اسکول، ڈاکٹرذاکر حسین لائبریری، سینٹرل آفس، پراکٹراینڈ سیکورٹی آفس، بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، صفائی یونٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ یونیورسٹی پولی ٹیکنک اورجامعہ اسکول کے درمیان کھیلا گیا، جس میں یونیورسٹی پولی ٹیکنک کی ٹیم نے جیت حاصل کرکے جامعہ پریمیئرلیگ –2025 کی چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔ ڈپارٹمنٹس اینڈ گیمس اسپورٹس کے اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹرپروفیسرمحمد عابد نے تمام معززمہمانان، فیکلٹی ممبران اوراسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


