ٹی آرایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے پر پاکستان کو بوکھلایا ہوا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارنے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان رکا تو ہم بھی رکنے کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مزید نقصان نہیں چاہتا ہے۔ جیونیوزسے بات کرتے ہوئے پاکستانی نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ہم اپنا نقصان نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تباہی اوررقم کی بربادی نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا، “پاکستان ہمیشہ سے امن چاہتا رہا ہے اوراگر ہندوستان اس وقت رک جاتا ہے تو ہم بھی امن پرغورکریں گے اورجوابی کارروائی یا کچھ بھی نہیں کریں گے۔ ہم حقیقت میں امن چاہتے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت پرآیا ہے جب ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جدوجہد تیزہوگئی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے اسحاق ڈار سے کی بات
پاکستان کی طرف سے مسلسل ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا ہندوستانی فوج بخوبی جواب دے رہی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے، جب امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے آج بات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پریس بیان کے مطابق، ہندوستان-پاکستان میں سیدھی بات چیت کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیرخارجہ روبیو نے کشیدگی کم کرنے اورسیدھی بات چیت پھر سے قائم کرنے کے اپنے رخ کو دوہرایا اور کہا کہ کشیدگی کو بات چیت سے ہی کم کیا جانا چاہئے۔
پاکستان کی طرف سے پھر سے ہندوستان کے 26 مقامات پر حملہ کی کوشش
جمعہ کے روزپاکستان کی طرف سے پھرسے 26 مقامات پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے بھی زبردست جواب دیا۔ ہندوستانی فوج نے بتایا کہ جوابی حملے سے بچنے کے لئے پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اپنا ایئراسپیس بند نہیں کیا اور شہری طیاروں پر روک نہیں لگائی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



