Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor: ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ سے کانپ گیا پاکستان، پڑوسی ملک کے اس کھلاڑی نے لگائی رحم کی فریاد

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاک مقبوضہ کشمیرمیں کامیاب آپریشن سے ایک طرف ہندوستانی کرکٹرفخرمحسوس کررہے ہیں۔ تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹرجنگ کوحل کے طورپرنہیں دیکھتے۔

ہندوستان کے حملے کے بعد سے پاکستانی کرکٹروں میں بھی خوف کا ماحول ہے۔

ہندوستان نے پہلگام حملے کا جواب دے دیا ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں ہندوستانی فضائیہ نے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔ اب ایک طرف جہاں ہندوستان کی جوابی کارروائی سے ہندوستانی کرکٹر خوش ہیں۔ وہیں دوسری طرف پاکستانی کھلاڑی رحم کی درخواست کرتے ہوئے نظرآئے۔ ہندوستان اور پاکستان کے کچھ کھلاڑیوں کے اس موڈ کا پتہ ان کی انسٹا اسٹوری سے چلا، جہاں ان کے دل کی بات زباں پرآتی ہوئی نظرآئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suresh Raina (@sureshraina3)

فوج کی کارروائی پر ہندوستانی کرکٹروں کو فخر

پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں ایئر اسٹرائیک کے بعد گوتم گمبھیر، ورون چکرورتی، سریش رینا جیسے کرکٹ ستاروں نے ہندوستانی فضائیہ کی کامیابی پر فخر محسوس کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ’آپریشن سندور‘ لکھ کرشیئرکیا۔

ہندوستان کے جواب سے کانپ گیا پاکستان

ایک طرف ہندوستانی کرکٹروں نے اپنی فوج کی تعریف کی۔ وہیں پاکستان کے کرکٹروں کا حال ہندوستانیوں جیسا نہیں رہا۔ ان کی انسٹا اسٹوری کو دیکھ کرایسا لگ رہا ہے، جیسے وہ جنگ کے نام سے ہی سہمے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے آل راونڈر حسن علی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا۔ جنگ مسئلے کا حل نہیں دی۔ امن وامان ہی حل ہے۔ (وارازناٹ دی سالیوشن، پیس از دی سالیوشن)۔ مطلب جنگ نہیں امن چاہئے۔

پاکستانی کے سابق تیز گیند باز سہیل تنویرکی اہلیہ کومل خان نے بھی انسٹا اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ جنگ سے معصوم شہریوں کی جان لے کرکیا  حاصل ہوگا؟ یا اللہ، پاکستان، ہم سب اور ہمارے فوجیوں کا تحفظ کرنا۔ سابق وکٹ کیپربلے بازعمراکمل نے انسٹا اسٹوری میں پاکستان اوراپنی آرمی کے زندہ آباد کے نعرے لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے انتقام کا اثرنظرآرہا ہے۔ ایئراسٹرائیک پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں دہشت گردانہ ٹھکانے پرہوئے ہیں، لیکن خوف میں پورا پاکستان ہے۔ ہندوستان نے یہ انتقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے لیا ہے۔ 22 اپریل کو کشمیرکے پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 ٹورسٹوں کونشانہ بناکرانہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد پورے ملک میں ناراضگی تھی، جس کی جوابی کارروائی کے طورپرآپریشن سندورکوانجام دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read