Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terror Attack: مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کہا انسانوں کو مارنے والے انسانیت کے قاتل، چاہے پاکستانی ہوں یا ہندوستانی: دیکھیں ویڈیو

مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے سوال کیا کہ اگر دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کرلوگوں کومارا توکیا ہندوستان کے مسلمان ان کی مدد کے لئے کھڑے نہیں ہوئے؟ پھرمسلمانوں کی ایسی شبیہ کیوں بنائی جا رہی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ مولانا عبیداللہ خان اعظمی۔ (فائل فوٹو)

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدراور سابق رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے پہلگام حملے پر پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف نام کا مسلم ملک ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ آج اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ساتھ خصوصی بات چیت میں مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے پہلگام حملے کے علاوہ وقف قانون سمیت دیگر ملکی مسائل پربات کی ہے۔ انہوں نے ایک طرف دہشت گردوں کوسبق سکھانے کی وکالت کی تووہیں دوسری طرف ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پربھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ظلم کرنے والا شیطان ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو۔

مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کہا کہ اسلام نے انسانیت کا درس دیا ہے۔ میں قرآن کے حوالے سے آپ کوسمجھانا چاہتا ہوں کہ اسلام میں ناحق انسان کا قتل اوربے قصورلوگوں کو ہلاک کیا جانا پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کرلوگوں کومارا توکیا ہندوستان کے مسلمان ان کی مدد کے لئے کھڑے نہیں ہوئے؟ پھرمسلمانوں کی ایسی شبیہ کیوں بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ککہا کہ جو لوگ ہندوستانی مسلمانوں سے ان کا مذہب اوردھرم پوچھ کران کا بائیکاٹ کرتے ہیں یا انہیں پریشان کرتے ہیں اوران پرظلم کرتے ہیں تو وہ بھی انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے ملک سے باہرکی بات ہو یا ملک کے اندر کی بات ہو، یہ شیطان ہیں اورشیطانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ سب شیطان کے ایجنٹ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read