بی سی سی آئی نے 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر کردیا ہے۔
آئی پی ایل 2025 کے درمیان بی سی سی آئی نے 25-2024 سیزن (یکم اکتوبر، 2024 سے 30 ستمبر، 2025) کے لئے ٹیم انڈیا کے سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس بار کل 34 کھلاڑی بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ کوحاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جس میں کئی نوجوان پلیئرس کے نام شامل ہیں۔ تاہم بی سی سی آی نے 9 کھلاڑیوں کی سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست سے چھٹی کر دی ہے، جوگزشتہ سال کانٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ ان میں سے ایک کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بھی لے چکا ہے۔
9 کھلاڑی بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر
بی سی سی آئی نے اس بارکل 9 کھلاڑیوں کو پہلی بارسینٹرل کانٹریکٹ کا حصہ بنایا ہے۔ وہیں، روہت شرما، وراٹ کوہی، جسپریت بمراہ اور رویندرجڈیجہ جیسے کھلاڑی A+ گریڈ میں شامل کئے گئے ہیں، لیکن آراشون، شاردل ٹھاکر، جتیش شرما، کے ایس بھرت، اویش خان، وجے کمارویشیک، عمران ملک، یش دیال اورودوتھ کاویرپّا کواس بارسینٹرل کانٹریکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ آراشون توانٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس فہرست سے باہر ہیں۔
شاردل ٹھاکر، کے ایس بھرت اوراویش خان گزشتہ کچھ وقت سے ٹیم انڈیا کے لئے نہیں کھیلے ہیں۔ وہ ٹیم کے منصوبوں کا بھی حصہ نہیں ہیں، جس کے سبب ان کی بھی چھٹی کردی گئی ہے۔ وہیں، جتیش شرما کو گزشتہ سال سینٹرل کانٹریکٹ ملا تھا، لیکن وہ زیادہ کچھ خاص نہیں کرسکے، جس کے سبب بی سی سی آئی نے انہیں اس بارباہرکردیا ہے۔ وہیں، سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ باروجے کمار ویشیک، عمران ملک ، یش دیال اور ودوتھ کاویرپا کو تیزگیند باز کا کانٹریکٹ دیا تھا، لیکن اس بار ایسا نہیں کیا گیا ہے، جس کے سبب یہ کھلاڑی بھی بی سی آئی کی فہرست سے باہرہوگئے ہیں۔
سال 25-2024 سیزن کے لئے سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست
گریڈ اے+: روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ۔
گریڈ اے: محمد سراج، کے ایل راہل، شبھمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شمی، رشبھ پنت۔
گریڈ بی: سوریہ کماریادو، کلدیپ یادو، اکشرپٹیل، یشسوی جیسوال اور شرے یس ایئر۔
گریڈ سی: رنکوسنگھ، تلک ورما، ریتوراج گائیکواڑ، شیوم دوبے، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجوسیمسن، ارش دیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، رجت پاٹیدار، دھرو جریل، سرفرازخان، نتیش کمارریڈی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، آکاش دیپ، ورون چکرورتی، ہرشت رانا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
