داؤدی بوہرا برادری کے ایک وفد نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کمیونٹی کے ممبران نے کہا کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ وزیر اعظم مودی نے پورا کر دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے وزیر اعظم مودی کے وژن پر مکمل اعتماد ہے۔‘‘ اے این آئی کے ذریعے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں داؤدی بوہرا کے وفد کو وزیر اعظم کے ساتھ مصروفِ گفتگو دیکھا جا سکتا ہے۔
#WATCH | A delegation of the Dawoodi Bohra community met PM Modi today to thank him for the Waqf Amendment Act.
They said it was a long-pending demand of the community. They reposed faith in PM’s vision of ‘Sabka Saath, Sabka Vikas, Sabka Vishwas’. pic.twitter.com/JKuO8nP33o
— ANI (@ANI) April 17, 2025
واضح رہے کہ داؤدی بوہرا شیعہ مسلمانوں کی ایک برادری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ داؤدی بوہرا برادری کے وفد کی اس ملاقت کے دوران مرکزی وزیر کرن رجیجو بھی موجود تھے، جنھوں نےوقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور صدر کی منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ تاہم کئی مسلم تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں نے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر اگلی سماعت 5 مئی کو ہونی ہے۔ 16 اور 17 اپریل کو سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد اس قانون کی کچھ شقوں پر روک لگاتے ہوئے حکومت سے سات دن کے اندر جواب مانگا ہے۔
ہم اقلیتی برادری میں بھی اقلیت ہیں: داؤدی بوہرا
وفد کے سربراہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے ہمیں اپنے گھر میں بلایا ہم اس کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔ ہم اقلیتوں میں بھی اقلیت ہیں۔ وقف ترمیمی قانون میں آپ نے ہمارا خیال رکھا ہے۔ اور آپ کا یہ قدم نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے فائدہ مند ہوگا۔ آپ کا دل بہت بڑا ہے اور جو خوبیاں آپ میں ہیں، وہ اور کسی میں بھی نہیں ہیں۔ اور خاص کر اتنی مصروفیت کے باوجود آپ ہماری باتیں سنتے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔‘‘
ہمارا سو سال پرانا مطالبہ آپ نے پورا کر دیا ہے: داؤدی بوہرا
وفد میں شامل ایک اور شخص نے وقف ترمیمی قانون کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے کہا ’’ہم 1923 سے ہی یہ درخواست کر رہے ہیں کہ ہمیں وقف قانون سے استثنیٰ چاہیے۔ یہ قانون پہلے اقلیتوں کے لیے تحفظ کے لیے تھا۔ لیکن آپ نے اس وقف ترمیمی قانون کے ذریعے اقلیت در اقلیت کے تحفظ کو پیش نظر رکھا ہے، جس کے لیے ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

