Bharat Express-->
Bharat Express

Eid-ul-Fitr 2025 Holiday in Haryana: ہریانہ میں عیدالفطر2025 پرنہیں ملے گی چھٹی، نائب سنگھ سینی حکومت نے جاری کیا نیا نوٹیفکیشن

ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے عیدالفطر کے دن تعطیل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلیل دی گئی ہے کہ اس مالی سال کا اختتام اورعید کا تہوارایک ہی دن پڑرہا ہے۔ 

ہریانہ کی نائب سنگھ سینی حکومت نے عیدالفطر 2025 کے تعطیل کو ختم کردیا ہے۔

Eid-ul-Fitr 2025 Holiday in Haryana: ہریانہ میں عیدالفطرکے تہوار سے متعلق وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال ہریانہ میں عید الفطر کی چھٹی کوگزٹڈ چھٹی (گزیٹیڈ ہالی ڈے) کی جگہ ریسٹریکٹیڈ ہالی ڈے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ہفتہ ختم ہونے کے سبب ہفتہ اور اتوار(29 اور30 مارچ) کو چھٹی ہوگی۔ اسی درمیان 31 مارچ کو فائنانشیل ایئرکا کلوزنگ ڈے ہے۔ اس لئے حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

ہریانہ کے چیف سکریٹری انوراگ رستوگی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن میں مالی سال 25-2024 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سال عید کی چھٹی متبادل کے طور پر ملے گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ مالی سال کے آخر میں سبھی فائنانشیل ٹرانجکشن بغیرکسی پریشانی کے مکمل ہوجائیں۔

سرکاری خدمات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے

یہ متبادل (آپشن) زیادہ ترلوگوں کے لئے مایوس کن ہوسکتا ہے، لیکن مالی سال کے آخر میں سرکاری خدمات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ ہریانہ حکومت نے یہ ایکشن اس لئے لیا ہے تاکہ نئے مالی سال میں بہتر طریقے سے کام ہوسکے۔

آربی آئی نے اپنے بینک کو دیا حکم

اتنا ہی نہیں، بھارتیہ ریزرو بینک (آربی آئی) نے اپنے سبھی بینک کو 31 مارچ کو کام کرنے اور سبھی سرکاری لین دین پورا کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ یعنی عیدالفطر کی چھٹی معطل کردی گئی ہے اور سبھی بینکنگ خدمات جاری رہیں گی۔ ہریانہ حکومت کا یہ قدم بھلے ہی لوگوں کے لئے مفید نہ ہو، لیکن یہ یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہریانہ کی فائنانشیل مشینری بہترطریقے سے کام کرتی رہے۔

 عیدالفطر 2025 کی ممکنہ  تاریخ

اگرعیدالفطر2025 کے مقدس تہوارکی تاریخ کی بات کریں تو ممکنہ طورپریہ تہوار 31 مارچ یا یکم اپریل 2025 کو منایا جائے گا۔ دراصل، اسلامی تہوارعربی کلینڈرکے حساب سے منائے جاتے ہیں۔ اس لئے عیدکا دارومدارچاند پرہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں ماہ رمضان کی شروعات 2 مارچ 2025 سے ہوئی تھی۔ رمضان کا مبارک مہینہ 29 یا 30 دنوں کا ہوتا ہے، یعنی 29 کا چاند ہونے کی صورت میں عید 31 مارچ کو منائی جائے گی اوراگر30 کا چاند ہوتا ہے تو پھر عیدالفطرکا تہواریکم اپریل، 2025 کو منایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read