ایران کے سپریم لیڈرآیت الله خامنه ای نے ملک بھر کے طلباء و طالبات کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایٹمی اسلحے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو امریکہ ہمیں نہیں روک سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اگر ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور ہم ایٹمی ہتھیار کی فکر میں نہیں ہیں تو یہ اس لئے ہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر ہم خود یہ نہیں چاہتے۔ ہم پہلے اس کی وجوہات بیان کرچکے ہیں، بحث کرچکے ہیں، ہم نے خود نہيں چاہا، ورنہ اگر ہم خود ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو وہ ہمیں نہیں روک سکتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ ’ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، ایک فوجی کارروائی، دوسرا آپ جوہری ہتھیاروں کو ترک کرنے کا معاہدہ کرلیں۔‘یہ خط بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے کیا۔خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے مذاکرات کے لیے مطالبات بہت زیادہ ہیں، ایسے میں کوئی بھی بات چیت ایران پر پابندیوں کو سخت کرے گی، ایران پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔
وہیں دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں۔ تاہم ان کا خیال ہے کہ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ مذاکرات کے لیے ارادہ موجود ہو اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مساوی حالات فراہم ہوں۔ جمعرات کے روز صحافیوں کو دیے گئے بیان میں عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن کو پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ “ہم صرف موزوں حالات میں بنا کسی دباؤ اور دھمکی کی صورت میں ہی براہ راست مذاکرات میں جا سکتے ہیں”۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




