Bharat Express DD Free Dish

Delhi CM Rekha Gupta: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج شیلٹر ہوم کے بچوں کے ساتھ منائی ہولی، دہلی کے لوگوں سے کی خاص اپیل

آج جمعرات کے دن دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے روہنی میں واقع آشا کرن شیلٹر ہوم کے بچوں کے ساتھ تہوار کی خوشی بانٹتے ہوئے ہولی منائی، اور انھیں مبارکباد دی۔ رنگارنگ تقریبات کے درمیان وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بچوں کو گلال لگایا اور ان ے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وقت گزار کر بچوں کے چہرے پر مسکان بکھیر دی۔

تصویر بشکریہ شیو کمار۔

آج جمعرات کے دن دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے روہنی میں واقع آشا کرن شیلٹر ہوم کے بچوں کے ساتھ تہوار کی خوشی بانٹتے ہوئے ہولی منائی، اور انھیں مبارکباد دی۔ رنگارنگ تقریبات کے درمیان وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بچوں کو گلال لگایا اور ان ے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وقت گزار کر بچوں کے چہرے پر مسکان بکھیر دی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کی وزیر اعلیٰ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’آج میں نے آشا کرن کے بچوں کے ساتھ ہولی منائی اور مجھے بہت اچھا لگا۔ بچے بھی بہت خوش تھے۔‘‘ شیلٹر ہوم کے اپنے اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شیلٹر ہوم میں رہنے والوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا وعدہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے دورے کرتی رہوں گی

وزیر اعلیٰ نے کہا ’’میں یہ سمجھنا چاہتی تھی کہ یہ یہاں کس طرح رہتے ہیں اور یہاں کے نظام میں اگر کوئی کمی ہوتی تو اس کی نشان دہی کرتی۔ میں کئی ایسی باتیں نوٹ کی ہیں جن میں بہتری کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کو ان کے حل کے لیے خبر کر دی ہے۔‘‘ شیلٹر ہوم میں رہنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم و ارادے اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا نے مزید کہا کہ ’’آج کا دورہ تو منصوبہ بند تھا، لیکن اگلی مرتبہ میں بغیر کسی اعلان کے آؤں گی۔ اور مجھے توقع ہے کہ یہاں کی چیزیں تب بھی ایسی ہی رہیں گی جیسی کہ وہ اب نظر آ رہی ہیں۔‘‘

دہلی کی وزیر اعلیٰ نے بچوں کی خیریت جاننے کے خود براہِ راست بچوں سے بات کی۔ انھوں نے بتایا کہ ’’اگرچہ وہ (بچے) اپنے بارے میں کچھ بتانے کی حالت میں نہیں تھے، اس کے باوجود میں ان کے چہروں پر سکون دیکھ پا رہی تھی۔ میں اس کی نگرانی جاری رکھوں گی اور باقاعدگی سے یہاں دورے کرتی رہوں گی۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے بچوں کے پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ عہدیداروں کو خصوصی طور پر معذور بچوں کے لیے سہولیات بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ ساتھ ہی انھوں نے مزید ضرورت مند بچوں کو رکھنے کے لیے شیلٹر ہوم کی صلاحیت میں اضافے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ نے کی ایک خاص اپیل 

وہیں دہلی کے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ان سے ذمہ داری کے ساتھ ہولی منانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا ’’میں دہلی کے تمام لوگوں کو ہولی کی دِلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہولی کے موقع پر محفوظ رہیے اور قدرتی رنگوں سے ہولی کھیل کر پانی کے ضیاع سے بچیں۔ دہلی کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں پانی بچاتے ہوئے اور قدرتی رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ طریقوں سے ہولی کا تہوار منانا چاہیے۔‘‘



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔