چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہونے والا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ کو لے کر پیشن گوئی کی ہے۔ اختر نے ایسی تین ٹیمیں بتائی ہیں جو واقعی سیمی فائنل میں جا سکتی ہیں ۔ اختر نے ہندوستان اور پاکستان اور تیسری ٹیم کے طور پر انہوں نے افغانستان کا نام لیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اگر افغانستان کی ٹیم اس ایونٹ کے دوران پوری ایمانداری دکھاتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے، میرے خیال میں پاکستان، ہندوستان اور افغانستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔ سابق پاکستانی گیندبازی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم 23 فروری کو انڈیا کو ہرائے گی، درحقیقت میرا ماننا ہے کہ پاکستان اور انڈیا دونوں کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہیے۔
چیمپئنز ٹرافی جو 1998 میں شروع ہوئی تھی ، عام طور پر ہر 2 سال میں کھیلی جاتی تھی، حالانکہ 2009 کے بعد یہ ٹورنا منٹ 4 سال کے بعد کھیلا جانے لگا ۔ ہندوستان کو شروع میں 2021 سیشن کی میزبانی کرنی تھی لیکن اس ٹورنامنٹ کو ٹی 20 ورلڈکپ سے بدل دیا گیا جو آخرمیں دبئی میں کھیلا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ 16 فروری کو لاہور میں ایک خاص پروگرام کے ساتھ 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی شروعات کرے گا، حالانکہ لاجسٹک رکاوٹوں کے باعث کپتان کی پریس کانفرنس نہیں ہوسکے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسین شاہ، محمد حسین،نسیم شاہ۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
