Bharat Express

Second Anniversary of Bharat Express: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی دوسری سالگرہ پر 11 فروری کو منعقد ہوگا میگا کانکلیو،متعدد سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات ہوں گی شامل

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی اس کامیابی پر، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہاکہ آج، ہندوستان اس ترقی کا تجربہ کر رہا ہے جس کی مثال کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اپنی دوسری سالگرہ منا رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی، ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کی رہنمائی میں نیٹ ورک ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ دوسری سالگرہ کے خاص موقع پر 11 فروری (منگل) کو دہلی میں ایک میگا کانکلیو ‘نیو انڈیاز ٹاک ود دہلی’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانکلیو کا آغاز صبح 11 بجے سے ہوگا اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔بھارت ایکسپریس کے اس میگا کانکلیو کے پلیٹ فارم پرایک طرف جہاں کئی  بڑے سیاست دان اور پالیسی سازنظرآئیں گے ،وہیں دوسری طرف متعدد ثقافتی شخصیات اور روحانی گرو بھی جمع ہوں گے۔ یہ شخصیات مختلف سیشن میں سماجی اور معاشی ترقی سے لے کر قوم کی ترقی پر بات کریں گی۔

ممکنہ مہمانوں کی فہرست

کانکلیو میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو، مرکزی وزیر ثقافت گجیندر سنگھ، ٹیکسٹائل کے وزیر گری راج سنگھ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال کھٹر، وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود انوپریہ سنگھ پٹیل، ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر انوراگ ٹھاکر، نشی کانت دوبے  کے علاوہ کئی سینئر افسران کی شرکت متوقع ہے۔

سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کیا کہا؟

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی اس کامیابی پر، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہاکہ آج، ہندوستان اس ترقی کا تجربہ کر رہا ہے جس کی مثال کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔ بھارت ایکسپریس اپنے آغاز سے ہی ان مسائل کو اجاگر کرتا رہا ہے جو ہماری قوم کی ترقی اور اس کی عالمی امیج کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔ مجھے اپنی ٹیم کی محنت پر فخر ہے، جو مسلسل ایسی خبریں لاتی ہیں جو ہمارے معاشرے سے متعلق ہیں اور 100 فیصد قابل اعتماد ہیں اور میں اپنے ناظرین کا ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے بھی بے حد مشکور ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read