![](https://urdu.bharatexpress.com/wp-content/uploads/2025/02/delhi-weather.jpg)
دہلی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر موسم میں تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ دہلی این سی آر کے کچھ علاقوں میں 3 فروری کو ہونے والی بوندا باندی کے بعد لوگوں نے ایک بار پھر سردی احساس ہونے لگا ہے، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 10 فروری کے بعد دوبارہ درجہ حرارت میں اضافے کے آثار ہیں۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو صاف آسمان اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ آج صبح کے وقت دھند چھائی ہوئی تھی۔ دہلی میں 7 فروری کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امید ہے۔
جو موسم کی اوسط سے 0.3 ڈگری زیادہ ہے
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے کہا کہ جمعرات کو قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو موسم کی اوسط سے 0.3 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلسیس تھا جو اوسط سے 1.2 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ جب کہ شام 5.30 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہا تھا۔ اس کے علاوہ 6 فروری کو دہلی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں تھیں۔
دہلی میں AQI ایک بارپھر خراب
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، جو 24 گھنٹے کا اوسط AQI لیول فراہم کرتا ہے، جو ہر روز شام 4 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتاہے، نے جمعرات کے لیے ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ نے بدھ کے لیے AQI شیئر کیا جو 284 کی ریڈنگ کے ساتھ “خراب” زمرے میں تھا۔ سمیر ایپ جو عام طور پر تمام 40 اسٹیشنوں کے لیے AQI دکھاتی ہے تمام اسٹیشنوں کے لیے ڈیٹا فراہم نہیں کر رہی ہے۔
آیا نگر میں درجہ حرارت سب سے کم ہے
آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی کے آیا نگر میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آیا نگر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ جب کہ لودھی روڈ پر کم سے کم درجہ حرارت 8.6
ڈگری سیلسیس، پالم میں 9.5 ڈگری سیلسیس اور رج میں 9.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
یوپی اور بہار میں سردی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے ،جس سے کسانوں کی ربیع کی فصل کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی نے مظفر نگر، بجنور، رام پور، بریلی، سہارنپور اور مراد آباد میں بارش کا الرٹ جاری کیا تھا، لیکن پیشن گوئی پوری طرح سے درست نہیں تھی۔ بہار میں دن کے وقت دھوپ کی وجہ سے راحت ہے، لیکن مغربی ہواؤں کی وجہ سے سردی کا احساس ہو رہا ہے۔ جنوبی بہار میں گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس