مہاتما گاندھی کی 77 ویں برسی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 77 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ باپو کے نظریات ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ پی ایم مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، ’’پوجی باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کے نظریات ہمیں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ میں ہمارے ملک کے لیے شہید ہوئے سبھی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی خدمت اور قربانی کو بھی یاد کرتا ہوں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے X پر لکھا، ’’سچائی، عدم تشدد اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہندوستانی اقدار کو پوری دنیا میں مقبول کرنے والے، ہندوستانی تحریک آزادی کی سرکردہ شخصیت مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر شکر گزار ملک کی طرف سے کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ مہاتما گاندھی نے ملک کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ کر آزادی کی تحریک کو مضبوطی بخشی۔ صفائی، خود انحصاری اور دیہی ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے خیالات ہم وطنوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔‘‘
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کیا۔ انہوں نے لکھا گاندھی جی کے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’سب سے بڑی مدد جو آپ مجھے دے سکتے ہیں وہ ہے اپنے دلوں سے خوف کو دور کرنا۔ یومِ شہادت پر، ہم باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو ہمارے ملک کے لیے رہنمائی کی روشنی ہیں۔ سچائی، عدم تشدد، سروودیا اور سرو دھرم سمبھاو کے ان کے خیالات ہمارے راستے کو روشن کرتے ہیں۔ ہمیں ان لوگوں کے خلاف لڑنے کے لئے پرعزم ہونا چاہئے جو سبھی کے لئے مساوات اور ترقی کے ان کے نظریات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، آئیے تنوع میں ہندوستان کے اتحاد کی حفاظت کریں اور سب کے لیے انصاف اور مساوات کو یقینی بنائیں۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ ناتھورام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا قتل کر دیا تھا۔ گوڈسے نے مہاتما گاندھی پر اس وقت گولی چلائی تھی جب وہ ایک ’پرارتھنا سبھا‘ میں تھے۔
بھارت ایکسپریس۔