Bharat Express

Weather Update: پہاڑوں پر برفباری، میدانی علاقوں میں بارش کا الرٹ، شمالی ہند میں پھر کروٹ لے رہا ہے موسم

میدانی علاقوں میں بارش کا الرٹ

نئی دہلی:29 جنوری کو، ایک ہلکا مغربی ڈسٹربنس شمالی ہندوستان کے پہاڑوں سے ٹکرا یا، حالانکہ  کم شدت کی وجہ سے اس کا اثر بہت زیادہ نہیں تھا۔ اس کے بعد 31 جنوری سے 2 فروری 2025 کے درمیان ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس  آنے کا امکان ہے جو پہلے کےمقابلے زیادہ اثر انداز ثابت ہو سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے شمالی ہند کے پہاڑی علاقوں میں موسم مکمل طور پر پرسکون رہا۔  بارش اور برفباری کی بہت زیادہ کمی رہی  لیکن اب موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے والا ہے۔ شمالی ہند میں  ایک کے بعد ایک ویسٹرن ڈسٹربنس آنے والے ہیں جس کی وجہ سے پہاڑوں پر برفباری شروع ہو جائے گی اور میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں بارش دیکھنے کو ملے گی۔ مسلسل ڈسٹربنس کے سبب موسم میں سرگرمیاں بڑھ جائیں گی۔ پھر ایک ایکٹیو ویسٹرن ڈسٹربنس 3 سے 5 فروری 2025 کے درمیان پہاڑوں تک پہنچے گا۔ اس کا اثر پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک دیکھا جا سکے گا۔

دہلی میں گزشتہ دو دنوں سے کم سے کم درجہ حرارت کمی آئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ صبح اور شام کو سردی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ صبح کے وقت دھند بھی دیکھی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دہلی میں 3 اور 4 فروری کو بارش ہو سکتی ہے۔

یوپی کا موسم

اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں  گھنی دھند کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جای رہ سکتا ہے۔ حالانکہ  درجہ حرارت میں زیادہ کمی دیکھنے کی امید نہیں ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 27 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ملک بھر میں موسم کی صورتحال

جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں 3 فروری تک بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اتراکھنڈ میں 31 جنوری سے 3 فروری کے درمیان کچھ مقامات پر بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ 1 فروری کو پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور دہلی میں ہلکی بارش کا امکان ہے، 3 اور 4 فروری کو مغربی ہمالیہ میں شدید بارش اور بھاری برفباری کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read