Bharat Express

Saif Ali Khan Stabbing Case: سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کوعدالتی حراست میں بھیجا گیا، پولیس کو نہیں ملی حراست

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پرحملہ معاملے میں ہر روز نئے اپڈیٹ آرہے ہیں۔ اب ملزم کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سیف علی خان۔ (فائل فوٹو)

Saif Ali Khan Stabbing Case: سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے پکڑلیا تھا۔ ملزم شریف الاسلام شہزاد اب تک پولیس حراست میں تھا، لیکن اب اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ مجسٹریٹ نے کہا کہ جانچ پوری ہوچکی ہے۔ اب پولیس حراست کی ضرورت نہیں لگتی۔

اگرجانچ میں کچھ نیا آتا ہے تو نئے بی این ایس ایس قانون کے تحت بعد میں پولیس حراست مانگ سکتے ہیں۔ فی الحال ملزم کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔ عدالت نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا کہ ہم ملزم کو عدالتی حراست میں بھیج رہے ہیں اور کب آپ کی ٹیم کولکاتا سے واپس آجائے گی؟ اس وقت اگرحراست کی ضرورت ہوگی تو دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے ملزم شریف الاسلام کے چہرے کی شناخت کے لیے نمونے ایف ایس ایل بھیجا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ اسلحہ ایف ایس ایل بھجوا دیا گیا ہے۔

کیا تھا معاملہ؟

سیف علی خان پر 16 جنوری کی صبح حملہ ہوا تھا۔ ان کے گھرمیں ایک نامعلوم شخص گھس گیا تھا، جس کے ساتھ سیف علی خان کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ اس ہاتھا پائی میں سیف علی خان کی ہاؤس ہیلپرزخمی ہوگئی تھیں۔ سیف علی خان پر بھی 6 حملے ہوئے تھے۔ سیف علی خان کو دو گہرے زخم لگے تھے۔ سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی کے پاس چاقو کا ایک ٹکڑا گھس گیا تھا۔ سیف علی خان حادثے کے بعد اسپتال پہنچے تھے۔ وہ بیٹے تیمور کے ساتھ آٹو میں بیٹھ کراسپتال گئے تھے۔ سیف علی خان کا لیلاوتی اسپتال میں علاج چلا تھا۔ اب سیف علی خان گھرآگئے ہیں اور ٹھیک ہیں۔ سیف علی خان جب اسپتال سے واپس لوٹے تھے تو انہوں نے پیپراجی کو پوزدیئے تھے۔ سیف علی خان کے ساتھ سخت سیکورٹی دیکھی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read