Bharat Express

Kejriwal promises to end unemployment: آئندہ پانچ برسوں میں دہلی کو بے روزگاری سے پاک کردیں گے،کجریوال کا ایک اور نیا انتخابی وعدہ

اپنی حکومت کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے، کجریوال نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 48,000 سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور نوجوانوں کے لیے تین لاکھ سے زیادہ نجی شعبے کی ملازمتیں فراہم کیں۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، اسی بیچ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جمعرات کو قومی دارالحکومت میں اگلے پانچ سالوں میں بے روزگاری کو ختم کرنے کا عزم کیاہے۔ایک ویڈیو پیغام میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے روزگار پر اپنی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمارے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہو گی۔ ہماری ٹیم بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

اپنی حکومت کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے، کجریوال نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 48,000 سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور نوجوانوں کے لیے تین لاکھ سے زیادہ نجی شعبے کی ملازمتیں فراہم کیں۔ہم روزگار پیدا کرنا جانتے ہیں اور ہمارے ارادے نیک ہیں۔ عوام کے تعاون سے ہم اگلے پانچ سالوں میں دہلی سے بے روزگاری کا خاتمہ کر دیں گے۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں پولنگ 5 فروری کو ہونے والی ہے، جس کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو ہونا ہے۔ عام آدمی پارٹی دہلی  میں مسلسل تیسری بار جیتنے کی کوشش میں ہے، لیکن اسے  اس بار بی جے پی سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔وہیں کانگریس بھی کچھ توانائی صرف کرتی نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read