Bharat Express

Kolkata Rape Murder Case: کولکاتا ٹرینی ڈاکٹرکی آبروریزی اور قتل کے قصوروار سنجے رائے کو عمرقیدکی سزا، عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

کولکاتا آبروریزی قتل سانحہ میں سیالدہ کورٹ نے سزا کا اعلان کیا ہے۔ آرجی کراسپتال میں اس واردات کے تقریباً 162 دنوں بعد عدالت نے 18 جنوری کواپنا فیصلہ سنایا تھا اور سنجے رائے کوقصوروار قراردیا تھا۔

کولکاتا آبروریزی اورقتل معاملے میں مجرم سنجے رائے کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیالدہ کورٹ نے آج سزا کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے 50,000  روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ متاثرہ کے والد نے قصوروار کے لئے زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

جج نے 18 جنوری کوپہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ ”سزائے موت“ ہوسکتی ہے جبکہ کم ازکم سزا عمرقید ہو سکتی ہے۔ آبروریزی اورقتل کے جرم کے معاملے میں سنجے رائے کے خلاف سزا کا عمل پیر کو مکمل ہوگیا، لیکن ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ اورتبدیلی سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی جانچ چلتی رہے گی۔

سی بی آئی کے وکیل نے دی یہ دلیل

سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ثبوت پیش کئے ہیں۔ ہم نے قانون کے لحاظ سے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ 36 گھنٹے ڈیوٹی پر تھی، کام کرنے کی جگہ پراس کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور بعد میں قتل کیا تھا۔ وہ ایک ہونہار طالبہ تھی۔ متاثرہ کے گھریلو وکیل نے کہا کہ ثبوتوں سے اس رات کے حادثہ کے بارے میں تمام باتیں واضح ہوتی ہیں۔ کئی بار بحث کے بعد بھی ملزم کی بے گناہی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ 9 اگست 2024 کو کولکاتا کے آرجی کراسپتال میں 31 سال کی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ درندگی ہوئی تھی۔ پہلے اس کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور پھراس کا قتل کردیا گیا۔ گزشتہ سال 12 نومبر کو بند کمرے میں سی بی آئی عدالت نے سماعت شروع کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read