Bharat Express

Accident: رفتار کا قہر : دہلی میں تیز رفتار کار نے سات لوگوں کو روندا، دوکی موت

جنوبی دہلی کے وسنت وہار علاقے میں، ایک تیز رفتار ‘تھار’ نے مالائی مندر کے قریب سڑک پر ریڑی پٹری والے دکانداروں کو روند ڈالا۔

متھرا میں ٹرین حادثہ، شکوربستی سے آنے والی ای ایم یو پلیٹ فارم پر چڑھی، چاروں طرف مچی افراتفری

Accident: جنوب مغربی دہلی کے وسنت وہار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتار تھار کارنے مالائی مندر کے قریب سڑک کنارے لگی ریڑی پٹری والے دکانداروں کو روند دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ پانچ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ جنوب مغربی دہلی کے وسنت وہار علاقے میں ملائی مندر کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ جہاں تیز رفتار تھار کار نے سڑک کنارے لگی ریڑی پٹری والے  دکانداروں کو روند دیا۔  یہی نہیں تھار کار کی ٹکر اتنی زبردست تھی کہ قریب کھڑی دو کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ حادثہ تھر کار کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ اس وقت پولیس کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 8 مارچ کو شام 7:30 بجے دہلی کے وسنت وہار پولیس اسٹیشن میں واقعہ کے بارے میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔ پولیس نے کہا، ’’ تعزیرات ہند کی دفعہ 304 اے کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے‘‘۔

 

 -بھارت ایکسپریس

Also Read