جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسنگھانند نے اس معاملے پر اکھاڑہ پریشد کے صدر کے بیان کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ اکھاڑہ پریشد کے لیے اس معاملے کی مذمت کرنا مناسب ہے۔اکھاڑہ پریشد نے اتوار کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ میلے میں سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے مجسمے کی تنصیب کی مذمت کی۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر رویندر پوری نے کہا، ملائم سنگھ کا مجسمہ ہمیں یہ دکھانے کے لیے نصب کیا گیا ہے کہ انہوں ہمارا خون بہایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملائم سنگھ پر کوئی اعتراض نہیں ہے، وہ ہمارے وزیر اعلیٰ رہے ہیں، لیکن اس وقت مجسمہ لگا کر وہ ہمیں کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ رام مندر کے لیے ان کا کیا تعاون رہا ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہندو مخالف، سناتن مخالف اور مسلمانوں کے حق میں رہے ہیں۔
ایس پی لیڈر نے مجسمہ کی افتتاح
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے ہفتہ کو مہاکمبھ نگر کے سیکٹر-16 میں ملائم سنگھ یادو اسمرتی سیوا سنستھان کے کیمپ میں نصب اس تین فٹ اونچے مجسمے کا افتتاح کیا تھا۔ یہ ادارہ سندیپ یادو نے قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو ہمارے لیڈر تھے اور میلے میں آنے والے عقیدت مند اس کیمپ میں جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں آگ سے مزید تباہی ، اب تک 24 افراد ہلاک، 1000 سے زائد گھر تباہ، 150 ارب ڈالر کا نقصان
ایس پی لیڈر نے کہا کہ میلہ ختم ہونے کے بعد مجسمہ کو پارٹی دفتر لا کر نصب کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مہا کمبھ میلہ میں اسنان کریں گےتو انہوں نے کہا، میں نے ان سے اس بارے میں بات نہیں کی ہے۔ حالانکہ میں نے ہفتہ کو گنگا میں ڈبکی لگائی تھی۔
بھارت ایکسپریس