Bharat Express

Tamil Nadu Explosion: تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ، حادثے میں 6 افراد کی موت

یہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب فیکٹری میں کام چل رہا تھا اورملازمین اپنے مستقل کام پر لگے ہوئے تھے۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر راحت بچاؤ کام میں مصروف ہوئی ہیں۔

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ ہوا ہے، جس میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Tamil Nadu Explosion: تمل ناڈوکے ورودھونگرضلع میں پٹاخہ بنانے والی یونٹ میں دھماکہ سے 6 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ کیمیکل کو ملانے کے عمل کے دوران ہوا، جس سے کئی کمرے (روم) پوری طرح سے تباہ ہوگئے۔ افسران کے مطابق، اگنی شمن اوربچاؤ محکمہ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ کرحادثہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس فیکٹری کے 35 کمروں میں 80 سے زیادہ مزدورکام کرتے ہیں۔

فیکٹری میں کام کے دوران ہوا دھماکہ

پٹاخہ بنانے والا یہ کارخانہ اپّانایاکن پٹی پنچایت کے بومّے پورم گاؤں میں واقع ہے، جسے بالاجی نامی شخص چلاتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب فیکٹری میں کام جاری تھا اورملازمین اپنے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ مرنے والوں کی شناخت ویلمروگن، ناگ راج، کنن، کامراج، شیوکماراورمیناکشی سندرم کے طورپرکی گئی ہے، جواس دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک اورشخص کو تشویشناک حالت میں ورودھونگرکے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں علاج جاری ہے۔

ورودھونگرضلع کے کئی پٹاخہ فیکٹری میں حادثہ

گزشتہ کچھ سالوں میں تمل ناڈوکے ورودھونگرضلع میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ مئی 2024 میں ورودھونگرضلع کے شیوکاشی میں سینگامالاپٹی کے پاس ایک پٹاخہ کارخانہ میں ہوئے حادثے میں پانچ خواتین سمیت 9 مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔ اس دھماکہ میں پٹاخہ رکھنے والے سات کمرے جل کرخاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Assembly Election 2025: دہلی الیکشن کے لئے بی جے پی کی 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، پرویش ورما، رمیش بدھوڑی اوراروندر سنگھ لولی کوٹکٹ

ورودھونگرضلع میں فروری 2024 کوایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا، جن میں 10 لوگوں کی موت اوراتنے ہی لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ اکتوبر 2023 میں ورودھونگرضلع کے رنگا پالایم اورکچنیکین پٹی گاؤں میں دوپٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی، جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس میں رنگا پلایم پٹاخہ فیکٹری میں 13 افراد کی اورکچنیکین پٹی پٹاخہ یونٹ میں ہوئے دھماکہ میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔