قزاقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ہے۔
آذربائیجان سے روس جا رہا ایک طیارہ اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ سے قزاقستان میں حادثے کا شکارہوگیا۔ آذربائیجان ایئرلائنس نے تصدیق کی کہ طیارہ میں 110 مسافرسوارتھے، جن میں سے 25 مسافروں کے بچنے کی امید ہے جبکہ 22 مسافروں کواسپتال لے جایا گیا ہے۔ قزاقستان کےایمرجنسی وزیر کے مطابق، گروزنی کے راستے میں شدید کہرے کی وجہ سے طیارہ کا رخ آکتاؤ کی جانب کیا گیا تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد طیارہ میں میں آگ لگ گئی۔
آذربائیجان ایئرلائنزنے تصدیق کردی ہے کہ طیارہ، جوایمبرائر190 ماڈل کا تھا اورپروازنمبرجے2-8243 کے تحت باکوسے گروزنی جا رہا تھا، حادثے کا شکارہوا۔ طیارہ گروزنی کے قریب شدید کہرے کے باعث اپنا روٹ تبدیل کرکے قزاقستان کے آکتاؤ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پرمجبورہوگیا۔
First video has appeared from the crash site of the Azerbaijan Airlines plane in Kazakhstan’s Aktau.
The plane was traveling from Baku to Grozny, and reportedly requested emergency landing before the tragedy happened. pic.twitter.com/PTi1IWtz1w
— RT (@RT_com) December 25, 2024
کیوں پیش آیا حادثہ؟
قزاقستان کے ایمرجنسی وزیرنے بتایا کہ روس کے گروزنی کے راستے میں شدید کہرے کی وجہ سے طیارہ کا رخ قزاقستان کے آکتاؤ کی جانب کیا گیا تھا، جہاں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ طیارہ میں پانچ کرو ممبران کے ساتھ 67 مسافر سوارتھے، جن میں سے 25 لوگوں کے بچنے کی امید ہے، جبکہ 22 زخمی مسافروں کواسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے تک اہلکارآگ بجھانے میں مصروف تھے۔ حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا پرسامنے آیا ہے، جس میں ایک طیارہ زمین پرحادثے کا شکارہوکرآگ کے گولے میں تبدیل ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔
BREAKING: Passenger plane crashes near Aktau Airport in Kazakhstan pic.twitter.com/M2DtYe6nZU
— BNO News (@BNONews) December 25, 2024
سوشل میڈیا پرطیارہ کے حادثے کا شکارہونے کے بعد ریسکیو آپریشن کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس میں طیارہ کا پچھلا حصہ نظر آرہا ہے جبکہ اگلا حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ ٹوٹے ہوئے طیارے کے اندرسے راحتی کام میں لگے کچھ لوگ زندہ مسافروں کو نکالتے ہوئے بھی نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں حادثے کے ایک گھنٹے بعد بھی طیارہ کے کچھ حصوں سے دھواں نکلتا ہوا نظرآرہا ہے۔
ابھی تک 42 افراد کی موت کا خدشہ
اے پی کی رپورٹ کے مطابق، قزاقستان کی ایمرجنسی وزارت نے دوپہر2 بجے بیان جاری کرکے بتایا کہ آذربائیجان ایئرلائنزحادثے میں 42 افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔ وہیں، اس طیارہ میں بیٹھے مسافروں کی جانکاری بھی سامنے آئی ہے۔ طیارہ میں آذربائیجان کے 37، روس کے 16، قزاقستان کے 6 اورقرغستان کے تین مسافرسوارتھے۔
بھارت ایکسپریس۔