لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سبزیوں کی قیمت جاننے کے لیے آج سبزی منڈی پہنچے۔ یہاں انہوں نے دکاندار سے لہسن، ٹماٹر اور شلجم سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں دریافت کیں۔ دکاندار نے بتایا کہ لہسن کی قیمت 400 روپے فی کلو ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے سبزی منڈی کے دورے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پہلے لہسن کی قیمت 40 روپے تھی لیکن اب اس کی قیمت 400 روپے ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن کا بجٹ خراب کر دیا ہے اور حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے۔
“लहसुन कभी ₹40 था, आज ₹400!”
बढ़ती महंगाई ने बिगाड़ा आम आदमी की रसोई का बजट – कुंभकरण की नींद सो रही सरकार! pic.twitter.com/U9RX7HEc8A
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 24, 2024
راہل گاندھی کی طرف سے شیئر کردہ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ گری نگر کے سامنے ہنومان مندر کی سبزی منڈی کا ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں خواتین یہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے راہل گاندھی کو چائے پر مدعو کیا ہے۔ تاکہ وہ آکر دیکھ سکے کہ مہنگائی ہمارے بجٹ پر کتنا اثر انداز ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد خواتین کہہ رہی ہیں کہ کسی کی تنخواہ نہیں بڑھی، لیکن مہنگائی بڑھی ہے اور کم نہیں ہو رہی ہے۔ یہ مزید آگے بڑھے گی۔
بھارت ایکسپریس۔