Bharat Express

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے ہی این ایچ آرسی چیئرمین کا عہدہ خالی چل رہا تھا۔ جسٹس ارون کمار مشرا کے عہدہ چھوڑنے کے بعد این ایچ آر سی کی رکن وجیا بھارتی سیانی کو کارگزار چیئرمین بنایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو قومی حقوق انسانی کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کوقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آرسی) کے چیئرمین بنائے گئے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ چند روزقبل یہ خبرآئی تھی کہ حال ہی میں سبکدوش ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی تقرری اس عہدے پر کی جائے گی، لیکن اب جسٹس وی سبرامنیم کی تقرری کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آرسی) کے چیئرمین کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے بعد ان کی جگہ جسٹس وی سبرامنیم کی تقرری کی گئی ہے۔

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے ہی این ایچ آرسی چیئرمین کا عہدہ خالی چل رہا تھا۔ جسٹس ارون کمار مشرا کے عہدہ چھوڑنے کے بعد این ایچ آر سی کی رکن وجیا بھارتی سیانی کو کارگزار چیئرمین بنایا گیا تھا۔

این ایچ آرسی کو کنٹرول کرنے والے قانون کے مطابق، قومی حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین کا تقرری کرنے والی کمیٹی کی صدارت وزیراعظم کرتے ہیں۔ کمیٹی میں لوک سبھا اسپیکر، راجیہ سبھا چیئرمین، وزیرداخلہ، دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈربطورممبران شامل ہوتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags: