اڈانی-ہنڈن برگ معاملے پر سپریم کورٹ نے سنایا اپنا فیصلہ، باقی کیسوں کی جانچ کے لیے SEBI کو دیا مزید 3 ماہ کا وقت
Adani-Heidelberg Report: گوتم اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس پورے معاملے پر جانچ کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اڈانی معاملے سے متعلق ہائی کورٹ نے مفاد عامہ میں جاری عرضیوں پر ساعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایکسپرٹ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل بھی کردی ہے، جس میں کل 6 اراکین شامل ہوں گے۔ ہائی کورٹ نے صرف جانچ کمیٹی کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ SEBI کو بھی اس معاملے میں جانچ جاری رکھنے کا حکم دیا ہے اور دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
سابق جج ابھے کمارہوں گے چیئرمین
اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں جانچ کمیٹی کے چیرمین سابق جسٹس ابھے منوہراسپرے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی میں اوپی بھٹ، کے وی کامتھ نندن نیل کینی، جسٹس دیو دھر اورسوم شیکھرسندریشن بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں اپوزیشن مسلسل حکومت کو گھیرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرمیں تیزی سے گراوٹ آئی تھی، جس کے بعد یہ پورا معاملہ گرما گیا تھا۔
Hindenburg report | “Adani Group welcomes the order of Supreme Court. It’ll bring finality in a time bound manner. Truth will prevail,” tweets Gautam Adani as SC sets up expert committee&directs SEBI to investigate if there was violation of SEBI rules&manipulation of stock prices pic.twitter.com/vnZsyb67jY
— ANI (@ANI) March 2, 2023
اڈانی گروپ پر لگے کئی الزام
امریکی فرم ہنڈن برگ نے حال ہی میں گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ اس نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئروں میں بھاری گراوٹ آئی ہے، جس سے گوتم اڈانی دنیا کے ٹاپ-20 امیروں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے الزامات کو بے بنیاد اور خوفناک بتایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا۔
عدالت میں چار عرضیاں داخل ہوئیں
اڈانی معاملے پر عدالت عظمیٰ نے اب تک چارمفاد عامہ کی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ وکیل ایم ایل شرما، وشال تیواری، کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر اورسماجی کارکن مکیش کمار نے یہ عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی تھیں۔
-بھارت ایکسپریس