سنبھل جامع مسجد کے صدر ظفر علی کو پولیس نے پوچھتاچھ کے بعد دیر رات چھوڑ دیا ہے ۔حالانکہ اس پورے معاملے میں گرفتار25 لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے،ا سی دوران ڈی ایم سنبھل کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ناہی میں نے سروے کی کبھی اجازت دی تھی اور ناہی مجھے یہ جانکاری دی گئی تھی کہ سروے کیلئے ٹیم آرہی ہے۔
#WATCH संभल हिंसा पर डीएम संभल डॉ राजेंद्र पेंसिया ने कहा, “अपने ताजा बयान में जफर अली ने कहा है कि उन्होंने पुलिस को अपने हथियार इस्तेमाल करते देखा, फिर उन्होंने कहा कि पुलिस देसी हथियार इस्तेमाल कर रही थी और बाद में कहा कि उन्हें नहीं पता कि पुलिस ने कौन से हथियार इस्तेमाल किए।… pic.twitter.com/LkhGuEbE0a
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 25, 2024
واضح رہے کہ سنبھل واقع شاہی جامع مسجد میں اتوار (24 نومبر) کودوسری بار ٹیم سروے کرنے پہنچی تھی۔ اس دوران تشدد ہوگیا تھا اوربھیڑنے کئی گاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیا۔ اس تشدد میں چارلوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ کئی انتظامی افسران کے ساتھ پولیس کے کئی جوان زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں پولیس نے اتوارکوکئی لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ اسی ضمن میں آج یعنی پیر(25 نومبر) کو بھی پولیس شاہی جامع مسجد کے صدرظفرعلی کوپولیس نے حراست میں لے لیاگیا تھا۔ پولیس نے میڈیا کی موجودگی میں ظفرعلی کوحراست میں لیا گیا تھا۔
#WATCH संभल, उत्तर प्रदेश: आज प्रेस कॉन्फ्रेंस में दिए गए बयानों के बारे में पूछताछ के बाद मस्जिद सदर प्रमुख और शाही मस्जिद कमेटी के प्रमुख जफर अली ने कहा, “मुझे बुलाया गया था और मैं आ गया। अब मैं घर जा रहा हूं… मुझे पूछताछ के लिए बुलाया गया था। उन्होंने मुझसे प्रेस कॉन्फ्रेंस… pic.twitter.com/sPMhLw9fjw
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 25, 2024
پولیس کارروائی اورگرفتاری پرشاہی جامع مسجد کے صدرظفرعلی نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کے وقت پوچھا کہ میرا کیا قصورہے، مجھے کیوں گرفتارکیا جا رہا ہے۔ اس پرپولیس نے کہا کہ الزام یہ ہے کہ آپ کا رول ٹھیک نہیں ہے، اس لئے حراست میں لے رہے ہیں۔ شاہی جامع مسجد کے صدرظفر علی کوحراست میں لئے جانے کی پہلے پولیس نے تردید کی تھی۔ حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا ہے۔البتہ دیر رات جب انہیں پولیس نے چھوڑا تو ظفر علی نے کہا کہ مجھے پوچھ تاچھ کیلئے لے جایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔