Bharat Express

BJP Surpasses MVA Combined: مہاراشٹر کے انتخابات میں بی جے پی کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ، این سی پی شرد کا سب سے کم

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں سب سے اچھی کارکردگی بی جے پی کی رہی ہے، جسے اکیلے ہی 132 سیٹیں مل رہی ہیں۔ بی جے پی کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، اور این سی پی شرد کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم ہے۔

چانکیہ اسٹریٹجی ایگزٹ پول

ملک کی دو ریاستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔ شام سات بجے تک مہاراشٹر کی تمام 288 اسمبلی سیٹوں کے نتائج آ چکے ہیں۔نتائج کے مطابق، بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد 233  سیٹوں پر جیت درج کرکے حکومت پھر سے بنانے جارہی ہے۔وہیں دوسری جانب کانگریس کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی صرف49 سیٹوں پرسمٹتی نظرآرہی  ہے۔ یعنی مہاراشٹر میں ایک بار پھر مہایوتی کی حکومت بننے جارہی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں سب سے اچھی کارکردگی بی جے پی کی رہی ہے، جسے اکیلے ہی 132 سیٹیں مل رہی ہیں۔ بی جے پی کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، اور این سی پی شرد کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم ہے۔ اگر ہم شام سات بجے تک کے چارٹ کو دیکھیں تو بی جے پی کا اسٹرائیک ریٹ 83 فیصد تھا، جب کہ شیو سینا شندے کا اسٹرائیک ریٹ 63 فیصد تھا۔بی جے پی کے پاس پورے ایم وی اے سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ دیگر پارٹیوں کے پاس این سی پی-ایس پی سے زیادہ سیٹیں ہیں۔

مہایوتی کی ووٹنگ کی شرح

BJP-84% (122/145)

SHS-71% (58/81)

NCP-62% (37/59)

ایم وی اے کی ووٹنگ کی شرح-

کانگریس-19.2% (20/102)

SHSUBT-20.6% (18/92)

NCPSP-11.6% (10/86)

 اب تک کے نتائج کے مطابق شرد پوار کی پارٹی NCP-SP کو 10 سیٹیں ہیں۔ شرد پوار کے سیاسی کیرئیر میں یہ اب تک کی سب سے بری کارکردگی ہے۔ 2024 میں اس پارٹی  کا اسٹرائیک ریٹ صرف 11.6 فیصد ہے۔وہیں کانگریس پارٹی کو 15 سیٹیں مل رہی ہیں یعنی یہاں کانگریس کا اب تک کا سب سے خراب مظاہرہ ہے۔ شیو سینا یوبی ٹی 20 سیٹوں کے ساتھ اتحاد میں پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن مہاوکاس اگھاڑی کو اس اسمبلی الیکشن میں شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

Also Read