سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی : اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے سے جاری ہے۔ ووٹرزصبح سے ہی گھروں سے نکل کرووٹ دینے کے لئے کے پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں۔ یوپی میں ووٹنگ کا وقت شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ووٹرزکے لئے خاص پیغام جاری کیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا، ‘ووٹنگ کے عمل کے لیے شب و روز کی جا رہی کاوشوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اب ووٹرز دوگنے جوش کے ساتھ ووٹ ڈالیں گے۔ نتائج اسی وقت سامنے آتے ہیں جب ایک ووٹ بھی تقسیم یا کم نہ ہو۔ اتر پردیش کے باشعوراورحوصلہ مند ووٹرز اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے 100 فیصد گھروں سے نکل رہے ہیں، جو ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔
الیکشن میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف وارننگ
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے مزید لکھا، ‘امید ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ انتخابات کا انعقاد اس طرح کریں گے کہ اتر پردیش کے تمام ووٹرز ان کا شکریہ ادا کریں گے اور مبارکباد دیں گے۔ جو لوگ انتخابات میں چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتے ہیں وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ووٹرز اور کارکنان اور عہدیداران اپنے موبائل فون کے ساتھ تمام شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جگہ جگہ تعینات ہیں، تاکہ کل قانونی کارروائی کے لیے ٹھوس بنیاد بنائی جاسکے۔
वोट की प्रक्रिया को लेकर जो प्रयास ‘रात-दिन’ किया जा रहा है, उससे ये स्पष्ट हो गया है कि अब तो मतदाता दुगुने उत्साह से वोट डालनें जाएंगे।
परिणाम तभी निकलते हैं जब एक भी वोट न तो बँटता है, न घटता है। उप्र के जागरूक और साहसी मतदाता अपने वोट करने के उस अधिकार के लिए शत-प्रतिशत घर… pic.twitter.com/muqlzJ7Zsu
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) November 20, 2024
واضح رہے کہ اتر پردیش کی 9 سیٹوں پر کل 90 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یوپی کے ضمنی انتخابات میں 36 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور اپنے ایم ایل اے کا انتخاب کریں گے۔ یوپی میں جن 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں غازی آباد، مظفر نگر کی میراپور، علی گڑھ کی کھیر، مراد آباد کی کنڈرکی، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مین پوری کی کرہل، پریاگ راج کی پھول پور اور مرزا پور کی ماجھوان سیٹ شامل ہیں۔
-بھارت ایکسپریس