برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس کے سائیڈ لائن پر اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی اور پی ایم مودی کی ملاقات ہوئی ہےا ور دونوں رہنماوں کے مابین وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔ہندوستان -اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری کی بے مثال صلاحیت کے پیش نظر، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے 18 نومبر 2024 کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس میں اپنی ملاقات کے دوران جن نکات پرتوجہ مرکوز کی گئی ان میں وقت کے پابند اقدامات اور اسٹریٹجک ایکشن کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے مزید رفتار دینے کا فیصلہ ہے۔ اس مقصد کے لیے، اٹلی اور بھارت متفق ہیں۔
سربراہان حکومت، خارجہ امور، تجارت اور دفاع کے وزراء کے درمیان مستقل بنیادوں پر بشمول کثیر جہتی تقریبات کے موقع پر ملاقاتیں اور باہمی دوروں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں وزارت خارجہ کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر سالانہ دو طرفہ مشاورت کا انعقاد بشمول دفتر خارجہ کی مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیگر وزارتوں کے سربراہان کے درمیان ملاقاتوں اور بات چیت کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Glad to have met Prime Minister Giorgia Meloni on the sidelines of the Rio de Janeiro G20 Summit. Our talks centred around deepening ties in defence, security, trade and technology. We also talked about how to boost cooperation in culture, education and other such areas.… pic.twitter.com/BOUbBMeEov
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
وہیں دوطرفہ تجارت، بازار تک رسائی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن اور فوڈ پروسیسنگ پر اٹلی-انڈیا جوائنٹ ورکنگ گروپ کے کام کا فائدہ اٹھانا، خاص طور پر نقل و حمل، زرعی مصنوعات اور مشینری، کیمیکل،فارماسیوٹیکل، لکڑی اور فرنیچر، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، فوڈ پروسیسنگ، پیکیجنگ اور کولڈ چین، سبز ٹیکنالوجیز اور پائیدار نقل و حرکت، بشمول مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار اور بڑی کمپنیوں اور ایس ایم ایز کے درمیان مشترکہ منصوبے جیسے اعلیٰ صلاحیت والے شعبے شامل ہیں جن میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔