Bharat Express

RBI received a threatening call:ہیلو! لشکر طیبہ کا سی ای او بول رہا ہوں، ریزرو بینک آف انڈیا کو آیا دھمکی آمیز فون

واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کو ملنے والی یہ دھمکی کسی خط یہ ای میل کے ذریعے نہیں ہے بلکہ یہ فون ریزرو بینک کے کسٹمر کیئر نمبر پرکیا گیا تھا جہاں فون کرنے والے شخص نے خود کو لشکر طیبہ کا چیف بتاکر دھمکی دی۔

گزشتہ چند ماہ سے ہندوستان میں کبھی اسکول، کبھی فلائٹ اور کبھی مندروں کو بم سے نشانہ بنانے کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ، اسی سلسلے کے طور پر  اس بار ریزرو بینک آف انڈیا کو بھی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ آربی آئی کو آئے دھمکی آمیز فون کال میں  دھمکی دینے والے نے کہا کہ میں لشکر طیبہ کا سی ای او بول رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کو ملنے والی یہ دھمکی کسی خط یہ ای میل کے ذریعے نہیں ہے بلکہ یہ فون ریزرو بینک کے کسٹمر کیئر نمبر پرکیا گیا تھا جہاں فون کرنے والے شخص نے خود کو لشکر طیبہ کا چیف بتاکر دھمکی دی۔ یہ فون سنیچر کی صبح تقریباً 10 بجے ریزرو بینک کے کسٹمر کیئر نمبر پر آیا تھا۔فون پر موجود شخص نے کہا کہ، “وہ لشکر طیبہ کا سی ای او ہے اور یہ کہتے ہوئے فون کٹ کردیا کہ پچھلا راستہ بند کردو، الیکٹرک کار خراب ہو گئی ہے۔

پولیس نے شکایت درج کرائی

اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریزرو بینک کے سیکورٹی گارڈ کی شکایت کے مطابق ماتا رمابائی مارگ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ یہ شرارتی حرکت کسی نے کی ہے۔ پولیس نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔اس سے قبل جمعرات (14 نومبر) کو ممبئی کی جے ایس اے لا فرم بالارڈ پیئر اور جے ایس اے آفس کملا مل لوئر پرل کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں بم کی دھمکی تھی۔ اس دھمکی آمیز میل کمپنی کی ای میل آئی ڈی پر نام فرزان احمد لکھا گیا تھا۔ اس میل میں لکھا گیا کہ جے ایف اے فرم کے دفتر اور بیلارڈ اسٹیٹ کے دفتر میں بم رکھے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر اس معاملے کی جانچ شروع کردی۔

Also Read