Bharat Express

Prime Minister Narendra Modi: بہار سے دہلی واپسی پرپی ایم مودی کے طیارے میں تکنیکی خرابی، دیوگھر ایئرپورٹ پر رکنا پڑا

وزیر اعظم مودی نے بہار کے جموئی ضلع میں 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قبائلی رہنما برسا منڈا کو ‘ جن جاتیہ گورو دیوس ’کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی۔

بہار سے دہلی واپسی پرپی ایم مودی کے طیارے میں تکنیکی خرابی، دیوگھر ایئرپورٹ پر رکنا پڑا

وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے میں جمعہ کو تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے انہیں  جھارکھنڈ کے دیوگھر ہوائی اڈے پر روکنا پڑا، جس کی وجہ سے ان کی دہلی واپسی میں کچھ تاخیر ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی  15 نومبر کو بہار کے جموئی ضلع کے کھیرا بلاک کے بلوپور میں بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے جن جاتیہ گورو دیوس کے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے بعد دہلی واپسی کے دوران ان کے طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ہوائی جہاز کو احتیاطی اقدام کے طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ،جب کہ تکنیکی ٹیموں نے مسئلے کی نشاندہی اور اسے حل کرنے کے لیے کام کیا۔

پی ایم مودی 2 گھنٹے تک پھنسے رہے

تکنیکی خرابی کے باعث وزیراعظم تقریباً 2 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔ اس کے بعد وہ دوسرے ہوائی جہاز میں دارالحکومت دہلی واپس آئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پی ایم مودی کو بہار کے جموئی میں منعقدہ پروگرام کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے طیارے سے دہلی واپس آنا پڑا۔ جموئی دیوگھر سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر وشال ساگر نے کہا، ‘وزیر اعظم مودی اپنے فضائیہ کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے بعد ایک اور خصوصی طیارے میں دیوگھر سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ طیارے میں خرابی بروقت ٹھیک نہ ہو سکی۔ وزیراعظم کو دو گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا۔

راہل اور کلپنا کے ہیلی کاپٹر کو روک دیا گیا

یہاں پی ایم کے دورے کی وجہ سے دیوگھر کو نو فلائی زون قرار دیے جانے کی وجہ سے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی اسٹار کمپینر کلپنا سورین  کو انتخابی مہم کے لیے جھارکھنڈ پہنچ گئی ہیں، سورین کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں۔

کانگریسیوں نے ہنگامہ نے کیا  ہنگامہ

راہل گاندھی گوڈا ضلع کے مہراما میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔ اجلاس کے بعد جب وہ واپسی کے لیے ہیلی کاپٹر پر سوار ہوئے تو انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا ہیلی کاپٹر کافی دیر تک مہراما میں کھڑا رہا۔ اس کو لے کر کانگریس کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔

مہاگما ایم ایل اے اور کانگریس امیدوار دیپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم دیوگھر میں ہیں اس لیے راہل گاندھی کو اس علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پروٹوکول ہے، جسے ہم سمجھتے ہیں، لیکن کانگریس نے 70 سال تک ملک پر حکومت کی اور ایسا واقعہ کبھی کسی اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نہیں ہوا۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔
کلپنا سورین بھی پھنس کر رہ گئیں

جے ایم ایم کی اسٹار کمپینر کلپنا سورین دیوگھر اسمبلی کے لیے سوناوا دنگل (رکیہ) میں منعقدہ انڈیا الائنس کے جلسہ عام میں وقت پر نہیں پہنچ سکیں۔ بتایا گیا کہ دیوگھر ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کے طیارے کے رہنے  کی وجہ سے نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے اور اس وجہ سے ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔

جن جاتیہ   گورو دیوس تقریب

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے بہار کے  جموئی میں 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قبائلی رہنما برسا منڈا کو ‘ جن جاتیہ گورو دیوس ’کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے جن جاتیہ   گورو دیوس کی تقریبات میں رقص کے فنکاروں کے ساتھ شرکت کی اور روایتی ڈھول پر ہاتھ بھی آزمایا۔

اس موقع پر انہوں نے 6,640 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اور لوگوں کو تحائف بھی دیئے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں، بجلی، پانی کی فراہمی اور صحت کے شعبوں سے متعلق اہم سکیمیں شامل ہیں۔ پی ایم مودی نے بھگوان برسا منڈا کی یاد میں ایک خصوصی یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کی بھی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے تقریب کے مقام پر جن جاتیہ ہاٹ کیا بھی جائزہ لیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read