Bharat Express

Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر میں بی جے پی کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ دیویندر فڑنویس نے انتخاب سے قبل کیا دعوی

نائب  وزیر اعلی دیونیدر فڑنویس سے جب یہ پوچھا گیا کے وہ شرد پوار اور ادھو میں سے کس کا انتخاب کریں گے، فڑنویس نے کہا، “ہم تینوں (مہاوتی) ایک ساتھ ہیں، ہماری حکومت آنے والی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس۔ (فائل فوٹو)

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کتنی سیٹیں جیتے گی؟ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ دیویندر فڑنویس نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات  میں ہمیشہ ہی چیلنجز ہوتے ہیں، لیکن لوک سبھا انتخابات کے بعد حالات بدل گئے ہیں۔ مہاراشٹر کا ماحول بھی بدل گیا ہے۔ اپوزیشن  کا جھوٹا بیانیہ اب دم توڑ چکا ہے۔ لوگوں کو پتہ چل گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی 100 کا ہندسہ عبور کرے گی۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا، ’’اب ووٹ جہاد نہیں ہوگا۔ ہم نے ایسے لوگوں کو اقلیتوں کے سامنے بھی بے نقاب کیا ہے۔ اپوزیشن نے آئین کے نام پر جو ماحول سازی کی تھی وہ بھی اب ختم ہو چکی ہے۔ راہل گاندھی جب امریکہ میں ریزرویشن پر بیان دیتے ہیں اور نانا پٹولے ان کی حمایت کرتے ہیں توعام طورپر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔

نائب  وزیر اعلی دیونیدر فڑنویس سے جب یہ پوچھا گیا کے وہ شرد پوار اور ادھو میں سے کس کا انتخاب کریں گے، فڑنویس نے کہا، “ہم تینوں (مہاوتی) ایک ساتھ ہیں، ہماری حکومت آنے والی ہے۔ ” ہریانہ انتخابات کے بعد بی جے پی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ اس سوال کے جواب میں دیویندر فڑنویس نے کہا کہ  “زمین پر ماحول ہمارے حق میں ہے ۔” لوک سبھا انتخابات کے دوران ماحول کچھ الگا تھا ، لیکن ہم اس کا اندازہ نہیں لگا سکے۔ لیکن اس کے بعد ہم نے احتیاط سے کام لیا۔

 کانگریس سے مقابلہ آرائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ  “ہماری لڑائی صرف کانگریس سے ہے۔ ادھو ٹھاکرے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فڑنویس نے کہا، ” ادھو کی پہلی فہرست میں 45 لوگ ہیں، جن میں سے 17 امیدوار ہماری پارٹی کے ہیں۔ نہ وہ مجھے تباہ کر سکتے ہیں اور نہ میں ان کو تباہ کر سکتا ہوں۔ فیصلہ صرف عوام کرتے ہیں۔

ہندوتوا کے معاملے پر فڑنویس نے کہا، “آج کل ابو عاصم اعظمی ہندوتوا سکھانے کے لیے ان کے ساتھ ہیں۔” انہیں میرے ساتھ ہندوتوا سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم کسی مذہب کے خلاف نہیں ہیں۔  جو ہندوتوا ہم نے بالا صاحب ٹھاکرے میں دیکھا، جو ہم نے شیوسینا میں دیکھا، اسے ادھو جی نے تباہ کر دیا، اب وہ صرف تقریروں میں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read