Bharat Express

New Guidelines for encounter in UP: یوپی میں انکاونٹر کیلئے یوگی حکومت کی طرف سے نئی گائیڈ لائن جاری،مقامی پولیس کو جانچ سے رکھاجائے گا باہر،جانئے نئی گائیڈلائن کی خاص باتیں

ڈی جی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں انکاؤنٹر ہو، اس کی مقامی پولیس تفتیش نہیں کرے گی۔ اس کی جانچ کرائم برانچ یا کسی دوسرے تھانے کی پولیس کرے گی۔ اس کے علاوہ انکاؤنٹر میں ملوث افسران کے رینک سے اوپر کے افسران ہی کیس کی تفتیش کریں گے۔

یوپی پولیس کے انکاؤنٹر پر مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس کے بعد اب یوگی حکومت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی جی پی کی طرف سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ انکاؤنٹر کرنے والی ٹیم کو مجرم کے مرنے یا زخمی ہونے کی صورت میں انکاؤنٹر کی جگہ کی ویڈیو گرافی کرنی ہوگی۔نئے رہنما خطوط کے مطابق اگر مجرم کی موت ہو جاتی ہے تو ڈاکٹروں کا ایک پینل لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا اور اس کی ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔ فرانزک ٹیم اس جگہ کی بھی تفتیش کرے گی جہاں فائرنگ ہوئی اور مجرم کی موت ہوئی۔

ڈی جی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں انکاؤنٹر ہو، اس کی مقامی پولیس تفتیش نہیں کرے گی۔ اس کی جانچ کرائم برانچ یا کسی دوسرے تھانے کی پولیس کرے گی۔ اس کے علاوہ انکاؤنٹر میں ملوث افسران کے رینک سے اوپر کے افسران ہی کیس کی تفتیش کریں گے۔ انکاؤنٹر میں مارے گئے مجرم کے لواحقین کو فوری طور پر اس کی اطلاع دینی ہوگی۔نئی ہدایات کے مطابق پولیس انکاونٹر میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو بھی سرنڈر کرنا ہو گا۔ ان کی تحقیقات کی جائیں گی۔ جرائم پیشہ افراد کے شدید زخمی ہونے کی صورت میں ان سے برآمد ہونے والے اسلحے کی بیلسٹک ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

حال ہی میں سلطان پور ڈکیتی کیس میں یوپی پولیس نے منگیش یادو نامی ملزم کا انکاونٹر کیا تھا۔ اس کے بعد حکومت پر پولیس انتظامیہ کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے منگیش یادو کے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے منگیش یادو کا قتل کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسے ذات پات کے زاویے سے بھی جوڑا۔ پولیس نے اکھلیش یادو کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا اور انکاؤنٹر کو حقیقی قرار دیا تھا۔ منگیش یادو کا انکاونٹر یوپی ایس ٹی ایف نے کیا۔سلطان پور ڈکیتی کیس میں یوپی پولیس نے منگیش یادو اور انوج سنگھ نامی ملزموں کا انکاونٹر کیا جس کے بعد کئی سوال اٹھنے لگے۔ دونوں ملزمان کے اہل خانہ نے پہلے ہی انکاؤنٹر کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔