اے آر رحمان کی کملا ہیرس کی حمایت میں 30 منٹ کا ویڈیو ،اس تاریخ کو ہو گا لانچ
بھارتی میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے کملا ہیرس کے لیے 30 منٹ کی ایک ویڈیو بنائی ہے۔ اے آر رحمان نے اس ویڈیو میں کیا پیغام دیا ہے؟ آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں
اے آر رحمان نے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت میں اپنے کنسرٹ کی 30 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے،جو 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل کملا ہیرس کی مہم کو فائدہ ملنے کی امید ہے۔ا ے آر رحمان جنوبی ایشیا ےس پہلے بین الاقوامی فنکار جو کملا ہیرس کی حمایت کررہی ہے۔
57 سالہ اے آر رحمان جنوبی ایشیا کے پہلے بڑے بین الاقوامی فنکار بن گئے ہیں، جنہوں نے کملا ہیرس کی حمایت کی، جو کہ ہندوستانی افریقی نژاد ہیں۔ ایشین امریکن پیسفک آئی لینڈز (اے اے پی آئی) وکٹری فنڈ کے صدر شیکھر نریسمن نے کہا، اس ویڈیو کے ساتھ اے آر رحمان نے اپنی آواز کو لیڈروں اور فنکاروں کے ایک گروپ میں شامل کرلیا ہے ، جو امریکہ کی ترقی اور نمائندگی کی حمایت کر رہے ہیں۔
13 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا
ANNOUNCING: A. R. RAHMAN Virtual Concert WORLD PREMIERE on SUNDAY 10/13 at 8 PM ET! Save your spot to see @arrahman perform classic favorites, recorded exclusively for this celebration in support of Kamala Harris: https://t.co/kWaT3X6iID#ARRahman #ARR pic.twitter.com/hON70umlqp
— AAPI Victory Fund (@AAPIVictoryFund) October 11, 2024
یہ ویڈیو 13 اکتوبر کو AAPI وکٹری فنڈ کے یوٹیوب پر نشر کی جائے گی۔ ایک میڈیا بریف میں کہا گیا کہ 30 منٹ کے اس پروگرام میں اے آر رحمان کے چند مشہورگانے شامل ہوں گے، جس میں کملا ہیرس کی تاریخی امیدواری اور اے اے پی آئی کمیونٹی سے وابستگی کوواضح کرنے والے پیغامات شامل ہوں گے۔
امریکی صدارتی انتخابات
امریکہ کے 60ویں صدارتی انتخابات اگلے ماہ 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ اس الیکشن میں امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کا مقابلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے۔ کملا ہیرس انتخابات میں ہندوستانی نژاد افریقی نژاد امیدوار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ہندوستانی اور ایشیائی برادریوں کی حمایت ملنے کی امید ہے۔ اب ان کی انتخابی مہم میں بھارتی فنکاروں کی شمولیت کے بعد ایشیائی ووٹروں میں ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس