Bharat Express

IND vs BAN Kanpur Test: کانپور ٹیسٹ کے دوران  ان تین کھلاڑی ٹیم انڈیا سے کیا  باہر، بی سی سی کا یہ فیصلہ

ان تین کھلاڑیوں کی فہرست میں بلے باز سرفراز خان، دھرو جریل اور فاسٹ بولر یش دیال شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ اچانک بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کیوں لیا؟ تو اس سوال کا جواب ایرانی کپ کا میچ ہے۔

کانپور ٹیسٹ کے دوران  ان تین کھلاڑی ٹیم انڈیا سے کیا  باہر، بی سی سی کا یہ فیصلہ

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کانپور میں کھیلا جا رہا ہے۔ مقابلے کے چار دن مکمل ہو چکے ہیں اور آج پانچواں دن ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے کانپور ٹیسٹ کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ہندوستانی ٹیم نے شاندار بلے بازی سے شائقین کو بھر پور انٹرٹین کیا وہیں دوسری طرف بی سی سی آئی نے اچانک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کانپور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم انڈیا سے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا۔

ان تین کھلاڑیوں کی فہرست میں بلے باز سرفراز خان، دھرو جریل اور فاسٹ بولر یش دیال شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ اچانک بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کیوں لیا؟ تو اس سوال کا جواب ایرانی کپ کا میچ ہے۔

ایرانی کپ کا میچ ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان یکم سے 5 اکتوبر کے درمیان لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ اس میچ میں شرکت کی وجہ سے بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کو بھارتی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

بی سی سی آئی نے پیرکو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اپ ڈیٹ جاری کیا اور کہا، “سرفراز خان، دھرو جریل اور یش دیال کو کل سے لکھنؤ میں ہونے والے ایرانی کپ میں شرکت کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیزکر دیا گیا ہے۔”

وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل اور تیز گیند باز یش دیال ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جب کہ سرفراز خان ممبئی کا حصہ ہیں۔

تینوں کھلاڑی ان ٹیموں کی طرف سے کھیلیں گے

رنجی ٹرافی کے نئے سیزن کے آغاز سے قبل یہ ایرانی کپ کا میچ موجودہ چیمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ہی اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا لیکن سرفراز خان کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ اگر سرفراز کو کانپور ٹیسٹ میں جگہ نہیں ملی تو وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

جب کہ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جس میں جورل اور یش دیال کو شامل کیا گیا تھا۔ سرفراز جیسی شرط ان دونوں پر لاگو تھی۔ کانپور ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ایسا لگ رہا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں موقع نہیں ملے گا اور ایسا ہی ہوا کیونکہ کپتان روہت شرما نے چنئی ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read