Bharat Express

Delhi-NCR Tremors Felt: دہلی-این سی آر میں محسوس کئے گئے زلزلہ کے جھٹکے، پاکستان تھا مرکز

دہلی-این سی آرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے بھی کئی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 5.7 تھی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کیوبا میں زلزلہ

دہلی-این سی آر میں بدھ (11 ستمبر) کوزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی زمین لرزگئی۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ اورپنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکزپاکستان بتایا جا رہا ہے۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 5.7 تھی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسلام آباد اورلاہورسمیت پاکستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے اثرات لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اوربھکرجیسے شہروں پربھی محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ گھروں اوردفاترسے باہرنکل آئے۔

جرمن ریسرچ سینٹرفارجیوسائنسز(جی ایف زیڈ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلہ 10 کلومیٹر(6.21 میل) کی گہرائی میں تھا۔ اس سے قبل 29 اگست کواسلام آباد اورراولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ جون میں بھی پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پھر اسلام آباد اورراولپنڈی میں زمین ہل گئی۔ اس سے قبل جون کے آغازمیں کراچی میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

دوہفتے میں دوسری بار آیا زلزلہ

دہلی-این سی آرمیں دوہفتے کے اندردوسری بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس سے پہلے 29 اگست کو دہلی-این سی آرمیں زمین لرزگئی تھی۔ سوشل میڈیا پرکچھ ویڈیوسامنے آئے تھے، جس میں کچھ سیکنڈ تک آئے زلزلہ کے جھٹکوں کے دوران پنکھے، کرسیاں اوردیگرچیزیں ہلتی ہوئی دکھائی دی تھیں۔ بہرحال اس میں بھی کسی طرح کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read