Bharat Express

EAM Jaishankar interacts with Indian community in Kuwait: کویت میں ہندوستانی کمیونٹی سے ملے وزیر خارجہ ایس جے شنکر، کہا- تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کا تعاون قابل ستائش

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ایک روزہ دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے ہند-کویت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی، سفارتی اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

ایس جے شنکر کا کویت دورہ (فوٹو: سوشل میڈیا)

کویت سٹی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کے روز کویت کے اپنے سرکاری دورے کے دوران ہندوستانی برادری کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف پیشہ ورانہ اور کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کی دیر رات میٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا- ’’کویت میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ اچھی بات چیت رہی۔ میں ہندوستان-کویت تعلقات میں ان کی کامیابیوں اور شراکت کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

 

وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’وزیر خارجہ نے کویت میں ہندوستانی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین کے ساتھ ساتھ کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ کویت میں ہندوستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کر رہی ہے۔‘‘

اس سے پہلے، ایس جے شنکر نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور وزیر اعظم شیخ محمد صباح السلیم الصباح سے ملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ایک روزہ دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے ہند-کویت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی، سفارتی اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر 9 سے 11 جون تک کویت کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے وہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خط امیر کویت کو سونپا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read