داؤدی بوہرہ کی جانشینی کی لڑائی پر بامبے ہائی کورٹ آج سنائے گی فیصلہ
PM Modi In Dawoodi Bohra Community Program: وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ (10 فروری) کو الجامعیۃ الصیفیہ عربی اکادمی کے ممبئی کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے داؤدی بوہرا طبقے کے پروگرام کو خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی فیملی کا رکن ہوں۔ میری ایک شکایت ہے کہ آپ نے بار بار جناب وزیر اعظم کہا ہے، میں آپ کے خاندان کا رکن ہوں، نہ میں وزیراعلیٰ ہوں اورنہ وزیراعظم ہوں۔ میں 4 نسلوں سے بوہرا سماج سے وابستہ ہوں۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مزید کہا کہ الجمعیۃ الصیفیہ عربی اکادمی کیمپس کا دورہ کرنا میرے اپنے خاندان کا دورہ کرنے جیسا ہے۔ یہ میری فیملی ہے اورمیں گھر پرہوں۔ میرے پاس جو خوش قسمتی ہے، وہ شاید بہت کم لوگوں کو ملی ہے۔ سبھی 4 نسلوں نے میرے گھرکا دورہ کیا ہے۔
Delighted to join the programme to mark the inauguration of the new campus of @jamea_saifiyah in Mumbai. @Dawoodi_Bohras pic.twitter.com/whzwwXGhjM
— Narendra Modi (@narendramodi) February 10, 2023
داؤدی بوہرا سماج کی تعریف کی
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کسی طبقہ، سماج یا تنظیم کی پہچان اس بات سے ہوتی ہے کہ وقت کے مطابق وہ اپنی مطابقت کو کتنا قائم رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ تبدیلی اورترقی کی اس کسوٹی پر داؤدی بوہرا طبقے نے ہمیشہ خود کو ثابت کیا ہے۔ آج الجامعیۃ الصیفیہ جیسے اہم تعلیمی ادارے کی توسیع اسی کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
Lauded the @Dawoodi_Bohras for their many efforts to further social welfare and human empowerment. pic.twitter.com/omSvJ93WKo
— Narendra Modi (@narendramodi) February 10, 2023
مجھے ہرجگہ پیار ملتا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم مودی نے داؤدی بوہرا طبقے سے اپنے گہرے رشتے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرا طبقہ سے میرا ناطہ پرانا ہی نہیں بلکہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔ اپنے ایک سفر کے دوران، میں نے سیدنا صاحب کو 98 سال کی عمر میں 800 سے زیادہ طلبا کو پڑھاتے ہوئے دیکھا۔ وہ منظرمجھے آج تک ترغیب دیتا ہے۔ میں ملک ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی کہیں جاتا ہوں، میرے بوہرا بھائی-بہن مجھ سے ملنے ضرورآتے ہیں۔ وہ چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں، کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں، ان کے دلوں میں ہندوستان کی فکراور ہندوستان کے لئے محبت ہمیشہ دکھائی دیتی ہے۔
Watch l PM @narendramodi inaugurates the new campus of Aljamea-tus-Saifiyah (The Saifee Academy) at Marol, Mumbai.
Aljamea-tus-Saifiyah is the principal educational institute of the Dawoodi Bohra Community. pic.twitter.com/gAky9Azyiy
— Prasar Bharati News Services & Digital Platform (@PBNS_India) February 10, 2023
ہمیں تعلیم کے معیار کو واپس لانا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے سید محمد برہان الدین صاحب سے بات چیت کرنے کا موقع ملا، ان کی سرگرمی اور تعاون نے مجھے ہمیشہ توانائی سے لبریز کیا۔ میرے گجرات سے دہلی آنے کے بعد بھی وہ مجھ پر پیار برساتے رہے۔ تعلیم کے میدان میں ہندوستان کبھی نالندہ اور تکشیلا جیسی یونیورسٹیوں اورسینٹرل یونیورسٹیوں کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ وری دنیا سے لوگ یہاں سیکھنے اور پڑھنے آتے تھے۔ اگر ہمیں ہندوستان کے فخر کو واپس لانا ہے تو ہمیں تعلیم کے اس فخر اور وقار کو واپس لانا ہوگا۔
واضح رہے کہ اپنے مہاراشٹر دورہ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے آج (10 فروری) کو ممبئی میں وندے بھارت کی دو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں مہاراشٹر کا یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس بھی موجود تھے۔
-بھارت ایکسپریس