Bharat Express

NEET PG 2024 Exam Date: نیٹ پی جی کی نئی تاریخوں کا اعلان، یہاں دیکھیں پورا شیڈول

​NEET PG 2024 Date: نیٹ پی جی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ اب نیٹ امتحان کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔ امتحان کو گزشتہ دنوں پوسٹ پون کیا گیا تھا۔

نیٹ پی جی امتحان 2024 کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسزنے نیٹ پی جی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اب امتحان کا انعقاد 11 اگست 2024 کودوشفٹ میں کیا جائے گا۔ ایس اوپی اورپروٹوکول کا جائزہ لینے کے بعد نیٹ پی جی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دو شفٹ میں منعقد ہونے والے نیٹ پی جی امتحان سے متعلق تمام تفصیلات سرکاری ویب سائٹ natboard.edu.in پردی گئی ہے۔ جن امیدواروں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انٹرنس ایگزام کے لئے درخواست دی تھی اور23 جون کوامتحان میں بیٹھنے والے تھے، وہ این بی ای کی باضابطہ ویب سائٹ پرجاکرنئی امتحان کی تاریخ کا نوٹس چیک کرسکتے ہیں۔

دراصل، نیٹ پی جی کا انعقاد 23 جون کوکیا جانا تھا، جسے نیٹ یوجی اوریوجی سی نیٹ پیپرلیک تنازعہ کے درمیان اسے 22 جون کو مقررہ وقت سے 12 گھنٹے سے پہلے بھی کم وقت پہلے امتحان کے ضوابط کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags: