صدرجمہوریہ دروپدی مرمو یوم جمہوریہ سے قبل خطاب کرتے ہوئیں۔ (Image Source : Twitter/@rashtrapatibhvn)
Droupadi Murmu Republic Day 2023 Speech: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرملک کو خطاب کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرملک اوربیرون ملک میں رہنے والے آپ سبھی ہندوستانی عوام کو میں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ جب ہم یوم جمہوریہ مناتے ہیں، تب ایک ملک کے طور پر ہم نے مل جل کرجو حصولیابیاں حاصل کی ہیں، ان کا ہم جشن مناتے ہیں۔ دروپدی مرمو کا یہ اس موقع پرپہلا خطاب ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ آج کا بھارت خوداعتمادی سے لبریز ہے۔ ہم سب ایک ہی ہیں اور ہم سبھی ہندوستانی ہیں۔ اتنے سارے پنتھوں اوراتنی ساری زبانوں نے ہمیں تقسیم نہیں کیا ہے بلکہ ہمیں جوڑا ہے۔ اس لئے ہم ایک جمہوری ملک کے طور پرکامیاب ہوئے ہیں۔ یہی ہندوستان کا سارا عنصرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک غریب اورناخواندہ قوم کی حالت سے آگے بڑھتے ہوئے عالمی اسٹیج پرایک خود اعتمادی سے لبریز ملک کا مقام حاصل کرچکا ہے۔ آئین سازوں کی اجتماعی ذہانت اور دانشمندی سے ملی رہنمائی کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ ہندوستان ہمیشہ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کا شکرگزار رہے گا، جنہوں نے آئین کی مسودہ کمیٹی کی قیادت کی اوراس طرح اسے حتمی شکل دینے میں اہم کردار نبھایا۔
To maintain the balance between development and environment, we have to look at the ancient traditions with a new perspective. We need to reconsider our basic priorities. pic.twitter.com/KhZChs6UzB
— President of India (@rashtrapatibhvn) January 25, 2023
یوم جمہوریہ سے قبل دروپدی مرمو نے کہا کہ خواتین کو بااختیاربنانے، خواتین اورمردوں کے درمیان مساوات اب محض نعرے نہیں رہ گئے ہیں۔ میرے دل میں کوئی خدشہ نہیں ہے کہ خواتین ہی آنے والے کل کے ہندوستان کو شکل دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون دیں گی۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اس سال بھارت جی-20 ممالک کے گروپ کی صدارت کر رہا ہے۔ عالمی بھائی چارہ کے اپنے آئیڈیل کے مطابق، ہم سب کے لئے امن اور خوشحالی کے لئے کھڑے ہیں۔ جی 20 کی صدارت ہندوستان کوایک بہتردنیا کی تعمیرمیں تعاون کرنے میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں، مزدوروں، سائنسدانوں اورانجینئروں کے کردار کی تعریف کرتی ہوں، جن کی اجتماعی طاقت ہمارے ملک کو ’’جے جوان، جے کسان، جے وگیان،جے انوسندھان‘‘ کے جذبے میں آگے بڑھنے کے قابل بناتی ہے۔
دروپدی مرمو نے کہا کہ میں ان بہادر جوانوں کی خصوصی طور پرتعریف کرتی ہوں، جو سرحدوں کا تحفظ کرتے ہیں اور کسی بھی قربانی کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ میں پیرا ملٹری فورسزاورپولیس فورسزکے بہادرجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جو ہم وطنوں کو اندرونی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس