Bharat Express

Gujarat Lok Sabha Election 2024: گجرات کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر جاری ہے ووٹنگ، پی ایم مودی اور امت شاہ نے ڈالا اپنا ووٹ

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ دونوں نے احمد آباد شہر میں اپنے ووٹ ڈالیں ہیں جو گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کے تحت آتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رانیپ علاقے میں واقع نشان پبلک اسکول کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالا ہے۔

Gujarat Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات-2024 کے تیسرے مرحلے میں گجرات کی 25 لوک سبھا سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پانچ اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ انتخابی حکام کے مطابق اس بار ووٹ ڈالنے کے لیے کل 4.97 کروڑ ووٹر ہیں۔

ریاست کے کل 4.97 کروڑ ووٹروں میں سے 2.56 کروڑ مرد، 2.41 کروڑ خواتین اور 1,534 تیسری جنس کے ووٹر ریاست کے 50,788 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 ہزار 275 پولنگ اسٹیشن شہری علاقوں میں اور 33 ہزار 513 پولنگ اسٹیشن دیہی علاقوں میں واقع ہیں۔

وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ڈالے اپنے ووٹ

یہاں، حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی آبائی ریاست میں 2014 اور 2019 کی اپنی کارکردگی کو دہرانے کی امید رکھتی ہے۔ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ دونوں نے احمد آباد شہر میں اپنے ووٹ ڈالیں ہیں جو گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کے تحت آتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رانیپ علاقے میں واقع نشان پبلک اسکول کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالا ہے جب کہ امت شاہ احمد آباد کے نشان ہائر سیکنڈری اسکول کے بوتھ پر پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا۔

کمیشن کے مطابق، اس نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے 50,960 بیلٹ یونٹ (BU)، 49,140 کنٹرول یونٹ (CU) اور 49,140 VVPAT مشینیں نصب کی ہیں۔ اس کے علاوہ 25 فیصد BU اور CU اور 35 فیصد VVPAT کو آپشن کے طور پر رکھا گیا ہے تاکہ مشینوں میں خرابیوں کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں- UP Lok Sabha Election 2024: آگرہ، مین پوری، ایٹا اور بدایوں سمیت یوپی کی 10 سیٹوں پر ووٹنگ آج، 1.88 کروڑ ووٹر، 100 امیدوار

ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کلدیپ آریہ نے کہا، “گجرات کا انتخابی نظام رائے دہندگان کو خوشگوار تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہر طرح کے انتظامات سے لیس ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں ڈرائی ڈے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل ختم ہونے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر 48 گھنٹے تک پابندی رہے گی۔

-بھارت ایکسپریس