Bharat Express

پی ایم مودی شریل  پربھوپادکے 150ویں میموری فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،جاری کریں  ڈاک ٹکٹ اور سکے

8 فروری کا مرکزی پروگرام پرگتی میدان دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پروگرام کی صدارت کریں گے ۔

پی ایم مودی شریل  پربھوپادکے 150ویں میموری فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،جاری کریں  ڈاک ٹکٹ اور سکے

وشنو مذہب اور نام کیرتن روایت کےعلمبردار گوڑیا مشن اپنے گرو پرتیشٹھا تاآچاریہ شریل پربھوپاد کا 150 واں میموری فیسٹیول منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر تین روزہ ‘ورلڈ وشنو کانفرنس’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 6 فروری
کو شروع ہوگی اور 8 فروری کو ایک خصوصی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

پی ایم مودی پروگرام میں شرکت کریں گے

8 فروری کا مرکزی پروگرام پرگتی میدان دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پروگرام کی صدارت کریں گے ۔جب کہ وزیر قانون ارجن رام میگھوال بھی موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے دوسرے سیشن میں دوپہر کو وشنو ویژن پر ایک بین الاقوامی سیمینار ہوگا ۔جس میں عالمی سلامتی اور پائیداری کے موضوع پر ممتاز شخصیات خطاب کریں گے۔

جاری کریں گے پی ایم مودی سکے اور ڈاک ٹکٹ

پروگرام کے بارے میں گوڑیا مشن کے صدر بھکتی سندر سنیاسی مہاراج نے کہا کہ گبوڑیا مشن چیتنیہ مہا پربھو کی تعلیمات کو سماج میں پھیلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔شریل  پربھوپادگوڑیا مشن کے بانی آچاریہ تھے۔انھوں نے انسانی فلاح کا راستہ عام لوگوں تک پہنچایا۔ہرے کرشنا تحریک ان کی دین ہے۔ ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اس تقریب میں شرکت کرنا ہم سب کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وزیر اعظم اس موقع پر شریل  پربھوپادکو وقف سکے اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے وشنو آچاریہ اور بابا اور سنت بھی آئیں گے۔

تین روزہ پروگرام کا آغاز 6 فروری کو منگلاادھیواس مہوتسو سے ہوگی ۔جس میں جنک پور ،پہاڑ گنج ،کرول باغ اور حوزْخاص کے گوڑیا مٹھوںمیں سنکرتن کیا جائے گا۔ 7 فروری کو وشال نگر سنکرتن جلوس نکالا جائے گا ۔جس میں ہرینام سنکرتن ہوگا اور 150 مردنگ کرتال کے ساتھ رقص ہوگا۔ جو رام لیلا گراؤنڈ سے شروع ہو کر بھارت منڈپم پر ختم ہوگا۔ 8 فروری کو خاص پروگرام بھارت منڈپم میں صبح 10 بجے سے شروع ہوگا اور شام کو ثقافتی پروگرام کے حصے کے طور پر زبردست رقص اور موسیقی ہوگی۔ اس کے ساتھ پروگرام کا اختتام مہا پرسادم کے ساتھ ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ حکومت ہند کے ذریعہ یونیسکو نے شریل  پاد پربھو کی یوم پیدائش کی تقریبات پر گوڑیا مشن کی تجویز کو اپنی منظوری دی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read